بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

چیف جسٹس کاگندے پانی سے جنازہ لے جانے کی تصویر پر نوٹس ،سوشل میڈیاپر وائرل یہ تصویر پاکستان کے کس علاقے کی ہے؟سب پتہ چل گیا، حیرت انگیز انکشافات

datetime 20  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد (نیوزڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے گٹر کے گندے پانی پر سے گزرتے جنازے کی سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی تصویر میں شہریوں کی حالت زار پر نوٹس لے لیا۔ منگل کو چیف جسٹس نے ایک کیس کی سماعت کے دوراناٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کی توجہ ایک تصویر کی طرف دلائی۔چیف جسٹس نے کہا کہ لوگ جنازے پڑھنے جا رہے ہیں اور ناپاک ہو گئے ہیں۔

انہوں نے اٹارنی جنرل اور ایڈوکیٹ جنرل سے تصویر کو دیکھ کر سوال کیا کہ یہ تصویر کس شہر کی ہے۔انہوں نے عدالت میں موجود میڈیا نمائندوں کو بھی تصویر دکھاتے ہوئے علاقے کی نشاندہی کرنے کا کہا۔چیف جسٹس نے کہاکہ یہ غلاظت گندگی انسانی صحت کے لئے خطرہ ہے ٗپاکیزگی کے لئے بھی یہ غلاظت خطرہ ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہمیں نشاندہی کریں یہ تصویر کس علاقے کی ہے اور جس علاقے کی تصویر ہوئی اس علاقے کے کے رکن قومی اسمبلی، کونسلر سب سے سوال کریں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق یہ تصویر اوکاڑہ کے علاقے حلقہ پی پی 187 حجرہ شاہ مقیم کے محلہ زاہد پورہ وارڈ نمبر13کی ہے اور پی پی 187سے مسلم لیگ ن کے صوبائی وزیر ایجوکیشن سید رضاعلی گیلانی رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے ، اور وہ متعدد بار اس حلقے سے منتخب ہوچکے ہیں،یہ حلقہ پی پی 187ہے جو کہ اب نئی حلقہ بندیوں میں پی پی 185ہوچکاہے،رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ یہ تصویر تقریباً پانچ مہینے پہلے سوشل میڈیاپر اپ لوڈ کی گئی تھی اور آج بھی اس گلی کی حالت ویسی ہی ہے جیسی کہ جنازے کی تصویر میں نظر آرہی ہے



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…