بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکرنے والا ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کون ہے؟سابق کرکٹر باسط علی معروف میزبان کا اصل چہرہ سامنے لے آئے، آج سے کچھ عرصہ قبل ہم دونوں کے درمیان فون پر کیا باتیں ہوئی تھیں؟باسط علی نے اہم انکشافات کرتے ہوئے عمران خان کو مفید مشورہ دیدیا

datetime 20  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکرنے والا ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کون ہے؟سابق کرکٹر باسط علی معروف میزبان کا اصل چہرہ سامنے لے آئے، آج سے کچھ عرصہ قبل ہم دونوں کے درمیان فون پر کیا باتیں ہوئی تھیں؟باسط علی نے اہم انکشافات کرتے ہوئے عمران خان کو مفید مشورہ دیدیا،تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے

پاکستان کے معروف سابق کرکٹر اور تجزیہ نگار باسط علی نے عامر لیاقت حسین کے بارے میں حیرت انگیزانکشافات کئے ہیں انہوں نے بتایاکہ میں نے اپنے ایک ساتھی کولیگ پر ہاتھ اُٹھایا جس کے بعد میں نے اس سے معافی بھی مانگ لی تھی کیونکہ اس معاملے میں غلطی میری ہی تھی لیکن اس کے اگلے روز جب میں شام چھ بجے کی فلائٹ سے لاہور جارہاتھا تو عامر لیاقت نے مجھے فون کیا اور مجھے پیشکش کی کہ آپ میرے چینل پر آج رات 9بجے آئیں اور آپ نے اس وقت ماجد بھٹی ، یحییٰ حسینی اور میر شکیل الرحمان پر ’’غرانا‘‘ ہے جس پر میں نے جواب دیا کہ میری غلطی تھی میں نے اس پر معافی مانگ لی ہے اور میں بات اب ختم کرنا چاہتاہوں جب میں نے انہیں منع کیا تو عامر لیاقت نے مجھے کہا کہ میں آپ کو فون لائن پر لوں گا جس پر میں نے انہیں بتایا کہ میں لاہور جارہاہوں اور فون پر نہیں آسکتا جس کے بعد عامر لیاقت نے مجھے واٹس ایپ کیا اور دھمکی دی کہ آج کے بعد جب بول ٹی وی پر آءں گے تو پہلے میرے پاؤں پکڑیں گے اور اس کے بعد اجازت ملے گی ،باسط علی نے عامر لیاقت حسین پر افسوس کا اظہار کیا کہ ان جیسے لوگ بار بار پارٹیاں اورچینل بدلتے رہتے ہیں عمران بھائی کو تو اس کی شمولیت کے بارے میں ’’استخارہ‘‘ کرنا چاہئے تھا کہ یہ شخص ان کی پارٹی کے لئے فائدہ مند ہوگا بھی کہ نہیں؟عامر لیاقت کو رکھنے سے عمران خان کی اپنی اہمیت میں کمی آئے گی۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…