اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان کا بڑا گلیشیئر پگھل کر جھیل کی صورت اختیارکرگیا،تباہ کن سیلاب کا خطرہ،،ہنگامی اقدامات کا آغاز کردیاگیا

datetime 20  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات نے ماہرین کی ٹیم کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اپریل2018ء کے آغاز تک وادی شمشال میں خردوپن گلیشیئر کے پگھلنے سے بننے والی جھیل سے سیلاب کے خطرہ کے پیش نظر جامع رپورٹ مرتب کی جائے جس میں تکنیکی، مالی اور دیگر تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے ضروری اقدمات کی بابت بھی رائے دی جائیں۔ وہ منگل کو وزیراعظم پاکستان کی جانب سے تشکیل دی گئی ماہرین کی ٹیم کے ساتھ پہلے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

ہنزہ ضلع کی وادی شمشال میں خردوپن گلیشیئرز کے حوالہ سے یہ بات قابل ذکرہے کہ تقریباً ہر 20 سال بعد یہاں غیر معمولی تبدیلیاں وقوع پذیر ہوتی ہیں جیسا کہ گلیشر ز کا پھیلنا ، پگلنا اور پھٹنا وغیرہ شامل ہیں ۔ 1905ء اور 1964ء میں گلیشیئرز کا پگھلنا گلگت شہر کے نشیب و فراز میں بھاری جانی و مالی نقصان کا سبب بن چکا ہے۔ ماضی میں 1998-99ء میں بھی گلیشیئرز کا پگھلنا اور پھیلنا وقوع پذیر ہوا اور اس کے بعد کئی سال تک صورتحال معمولی رہی لیکن اکتوبر 2016ء میں اس سلسلہ میں تیزی آئی جس کے سبب دسمبر2017ء میں دریا شمشمال گلیشیئرز پگھلنے کی وجہ سے مکمل طور پر جم جانے کے بعد جھیل کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ اس سلسلہ میں موقع پر صورتحال کے جائزہ کیلئے این ڈی ایم اے کی جانب سے پچھلے ماہ ایک میٹنگ میں ماہرین کی ٹیم تشکیل دی گئی۔ ٹیم کا مقصد ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ممکنہ اقدامات کے بارے میں رائے دینا اور ممکنہ خطرات کے جائزہ لینا تھا۔ ٹیم کی باقائدہ منظور ی وذیر اعظم پاکستان نے دی اور وسائل بھی فراہم کئے۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے گلگت بلتستان کی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو ہدایات جاری کیں کہ وہ خردوپن گلیشیئرز کی ہمہ وقت نگرانی جاری رکھیں اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے عوام اور اداروں کے مابین رابطہ کو مستحکم بناتے ہوئے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور خطرے سے دوچار علاقوں سے نکلنے کی بابت بھی رہنمائی فراہم کریں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ خطرے سے دوچار علاقوں میں امدادی ٹیموں اور سامان کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…