جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

شوگر، بلڈ پریشر اور دل کے امراض کی ادویات مہنگی مگر ڈاکٹرز کیا کام کر کے انہیں مہنگا بنا دیتے ہیں، سپریم کورٹ میں چیف جسٹس نے اسٹنٹ کے بعد سستی ادویات کیلئے بھی ہدایات جاری کر دیں

datetime 20  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے میڈیکل سٹنٹس سے متعلق قائم کمیٹی کی سفارشات پر 3 ماہ میں من و عن عملدرآمد کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے غیر معیاری میڈیکل اسٹنٹ کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے اسٹنٹس کے حوالے سے قائم کمیٹی کی رپورٹ کو سراہتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کی تیار کردہ سفارشات بہت جامع ہیں،

ان پر 90 روز میں عمل ہونا چاہیے، اطلاق سرکاری اور نجی ہسپتالوں پر ہوگا، کمیٹی کی رپورٹ پر 90 روز میں من وعن عمل کر کے عملدرآمد رپورٹ رجسٹرار سپریم کورٹ کو پیش کرنے کا حکم دیا۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ دل کے مریض کی ادویات کیلئے کیا کریں گے ؟ جو کمپنیاں جعلی ادویات بنا رہی ہے ان کو چیک کریں گے۔آر آئی سی سربراہ ڈاکٹر اظہرکیانی نے کہا کہ ادویات اتنی مہنگی نہیں ہے لیکن نسخہ مہنگا لکھا جاتا ہے ٗدل کے مریض کا 500 سے 1400 روپے کا ماہانہ نسخہ بنتا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ شوگر، بلڈپریشر اور دل کے مریض کیلئے ہمیں کوئی ادویات کا نسخہ بنا کر دیں، اسٹنٹ کمیٹی کی رپورٹ کے بعد اسٹنٹ کی قیمت ایک لاکھ روپے تک آجائے گی، ڈائیلسز کے حوالے سے ڈاکٹرادیب رضوی سے ملاقات کی، اسٹنٹ کی قیمت ازخود نوٹس لینے کے بعد کم ہوئی ہے ٗمقدمے کے تمام فریقین نے عدالت کی بہت مدد کی۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی کی کنڈیشن بہت شاندار ہونی چاہیے۔واضح رہےکہ اسٹنٹ کیس میں چیف جسٹس آف پاکستان نے نوٹس لیتے ہوئے دل کے مریضوں کو ڈالے جانے والے سٹنٹ کی قیمتوں کے تعین کیلئے ہدایات جاری کی تھیں جس کے بعد سٹنٹ کی قیمتیں اعتدال پر آنا شروع ہو گئی تھیں۔چیف جسٹس نے ہسپتال میں ایمرجنسی وارڈز کی صورتحال کو بھی بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…