جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

الوداع ۔۔مسلم لیگ (ن)،33سال نواز شریف کیساتھ ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنیوالےچوہدری نثار نے اہم فیصلہ کر لیا ، پی ٹی آئی جوائن کرینگے یا نہیں ؟ معروف صحافی نے تہلکہ خیز انکشاف کر ڈالا

datetime 20  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چوہدری نثار ن لیگ چھوڑنے والے ہیں، وہ لوگوں کو ذہنی طور پر تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، انہیں سمجھ نہیں آرہی کہ وہ اعلان کیسے کریں، معروف صحافی رئوف کلاسرا کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رئوف کلاسرا کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار ن لیگ چھوڑنے والے ہیں ، وہ لوگوں کو ذہنی طور پر تیار

کرنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر انہیں سمجھ نہیں آرہی کہ وہ یہ اعلان کیسے کریں؟رئوف کلاسرا کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار ٹی وی پر کچھ اور بات کر رہے ہیں جبکہ نجی محافل میں ان کا بیانیہ الگ ہوتا ہے ، وہ ایک اچھے سیاستدان ہیں اور کوئی اندازہ نہیں کر سکتا کہ ان کے ذہن میں کیا چل رہا ہے اور یہی ایک اچھے سیاستدان کی نشانی ہوتی ہے کہ وہ دائیں بائیں موجود لوگوں سے اپنے اندر کی بات چھپا کر رکھے، انہوں نے اس طرح اردگرد موجود لوگوں کو کنفیوژ کر دیا ہے ، لوگ اندازے لگا رہے کہ کیاچوہدری نثار نواز لیگ میں ہیں یا نہیں ہیں، الیکشن لڑیں گے یا نہیں لڑیں گے، آزاد لڑیں گے یا پھر الیکشن لڑیں گے ہی نہیں۔رئوف کلاسرا نے اس موقع پر ذوالفقار علی بھٹو کا ایک قول سناتے ہوئے کہا کہ بھٹو صاحب نے ایک مرتبہ کہا تھا کہ لوگ اگر سیاستدان بارے پیش گوئیاں کرنے لگ جائیں تو اس کی سیاست ختم ہو جاتی ہے اور شاید اسی لئے چوہدری نثار جو دراصل ن لیگ کو الوداع کہہ چکے ہیں کسی کو اس چیز کا پتہ نہیں چلنے دے رہےکہ ان کے اندر کیا چل رہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ رات نجی ٹی وی کو انٹرویو میں چوہدری نثار نے مریم نواز کی ن لیگ کی قیادت سنبھالنے پر وہ ن لیگ سے علیحدہ ہو جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز اور حمزہ شہباز ان کیلئے بچوں جیسے ہیں جیسے ہی انہوں نے ن لیگ کو لیڈ کیا وہ خاموشی سے علیحدہ ہو جائیں گے وہ مریم نواز کی قیادت میں ن لیگ میں نہیں رہیں گے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…