پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی جی خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود نے کہا ہے کہ فاٹا سے متصل بارڈر پر بم پروف چوکیوں کی مدد سے دہشت گردوں کے داخلے روکنے میں مدد ملے گی۔آٹھ سو ملین روپے سے اکتیس چوکیاں بنالی ہیں۔ آئی جی خیبرپختونخوا صلاح الدین محسود
نے فاٹا سے متصل سرحدی علاقے میں نئی بم پروف چوکیوں کے افتتاح کے بعد متنی میں میڈیا سے گفتگومیں کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کی مدد سے سیکورٹی کریسنٹ بنالیا،آٹھ سو ملین روپے کی لاگت سے اکتیس بم پروف چوکیاں بنائی گئیں ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ تمام چوکیاں فاٹا سے متصل بارڈرزپربنائی گئیں ہیں جن کی مدد سے فاٹا سے دہشتگردوں کے بندوبستی علاقوں میں داخلے روکنے میں مدد ملے گی۔صلاح الدین محسود کا کہنا تھا کہ باچا خان انٹرنیشنل ائرپورٹ پرواچ ٹاورزکا کام جلد مکمل کیاجائیگا،واچ ٹاورزکی تعمیرسے ائرپورٹ کی سیکورٹی مزید بہترہوگی،سیف سٹی پراجیکٹ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پشاورمیں دیگرصوبوں کی بہ نسبت سیف سٹی پراجیکٹ مختلف نوعیت کا ہوگا ۔آٹھ سو کیمرے شہر کی سیکورٹی کیلئے نصب کئے جائیں گے جبکہ اسپیشل کمبیٹ یونٹ کیلئے جلد موٹرسائیکل مہیا کریں گے۔ آئی جی خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود نے کہا ہے کہ فاٹا سے متصل بارڈر پر بم پروف چوکیوں کی مدد سے دہشت گردوں کے داخلے روکنے میں مدد ملے گی۔آٹھ سو ملین روپے سے اکتیس چوکیاں بنالی ہیں۔ آئی جی خیبرپختونخوا صلاح الدین محسود نے فاٹا سے متصل سرحدی علاقے میں نئی بم پروف چوکیوں کے افتتاح کے بعد متنی میں میڈیا سے گفتگومیں کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کی مدد سے سیکورٹی کریسنٹ بنالیا،آٹھ سو ملین روپے کی لاگت سے اکتیس بم پروف چوکیاں بنائی گئیں ہیں