ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

افغان ڈکیت گروہ کو گرفتار کرنے والے پولیس افسران کے ساتھ اب کیاہورہاہے؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 19  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)شہر قائد میں افغان ڈکیت گروہ شہریوں کے ساتھ اب قانون نافذ کرنے والے اداروں کا درد سر بن گیا، پولیس افسران کو گرفتار ملزموں کی رہا کے لیے افغانستان سے دھمکیاں موصول ہونے لگیں ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے پوش علاقے

جن میں درخشان ، کلفٹن ، پی ای سی ایچ ایس ، گلشن اقبال و دیگر علاقوں میں گزشتہ ماہ کئی ڈکیتیاں رپورٹ ہوئیں جن کے خلاف پولیس نے آپریشن کرتے ہوئے درجنوں ملزموں کو گرفتارکیا جبکہ ایک ملزم کو مقابلے میں ناظم آباد کے قریب ہلاک بھی کیا گیا ،ایک ماہ قبل سابق ایس ایس پی جاوید اکبر ریاض نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے افغان ڈکیت گروہ کا انکشاف کیا تھا ۔پولیس کے مطابق ملزمان کاروائی کر کے افغانستان اور بلوچستان روانہ ہوجاتے ہیں جبکہ چھ سے سات کی ٹولیوں ملزموں کا شہر میں داخلہ ہوتا ہے ڈکیت گروہ کا سرغنہ کراچی میں موجود ڈاکووں کو افغانستان سے ہی کنٹرول کرتا ہے۔گروہ کے ارکان کی تعداد 50 کے قریب ہے اور ان کے پاس پاکستانی شناختی کارڈز بھی موجود ہیں جو جعلی نہیں بلکہ ان کا ریکارڈ نادرا میں موجود ہے۔ایک مقامی شخص اس گروہ کے لیے پوش علاقوں میں بڑے گھروں کی ریکی کرتا ہے ، پولیس کے مطابق افغان گروہ کے کئی ارکان گرفتارہیں اور جلد شہر سے ان کا خاتمہ ممکن ہوگا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…