کراچی (این این آئی)عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹسز بھی جاری کردیئے۔پیر کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے روبرو پولیس نے یونیورسٹی کی سابقہ طالبہ کو بلیک میل کرنے کے الزام میں گرفتار نجی یونیورسٹی کے پروفیسر عمر شوکت کو پیش کیا۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مدعی مقدمہ نے ملزم پر الزام لگایا ہے کہ ملزم نے انکی بہن سے 5 لاکھ روپے طلب کیے اور 5 لاکھ روپے ادا نہ کرنے پر تصاویر انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کرنے اور چہرے پر
تیزاب پھینکنے کی دھمکیاں بھی دیں۔عدالت نے پروفیسر ملزم عمر شوکت کو عدالتی تحویل میں جیل روانہ کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو ملزم کے خلاف چالان جمع کرانے کی ہدایت دی۔۔۔دوسری جانب عدالت میں ملزم عمر شوکت کی جانب سے درخواست ضمانت دائر کرائی گئی جس پر عدالت نے فریقین کو 21 مارچ کے نوٹسز جاری کرتے ہوئے مزید کارروائی ملتوی کردی۔واضح رہے کہ ملزم عمر شوکت کے خلاف تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں مقدمہ درج ہے۔