دالبندین(این این آئی)کس پارٹی سے تعلق ہے اور کس میں شامل ہورہے ہیں؟ پیپلزپارٹی یا تحریک انصاف؟ افواہوں کاڈراپ سین چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بالاخر اعلان کرہی دیا، تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ وہ اکثریت سے سے منتخب ہوئے ہیں اور کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار نہیں کریں گے۔چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ اپنے آبائی علاقے دالبندین پہنچے جہاں ان کا پرتپاک
استقبال کیا گیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ میں نے یہ نشست اکثریت سے جیتی ہے ٗکسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیارنہیں کروں گا اور میرے خلاف عدم اعتماد کی کوئی تحریک نہیں آئے گی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی مہربانی ہے، وہ ساتھ دے رہے ہیں ٗآصف زرداری اور بلاول بھٹو بھی میرے ساتھ ہیں۔ایک سوال کے جواب میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ میر حاصل خان بزنجو ہمارے بزرگ ہیں، ان سے متعلق کچھ نہیں کہنا چاہتا۔