اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزارتِ داخلہ نے سیکورٹی کیلئے لکھے گئے پرویز مشرف کے وکیل کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق صدر کب پاکستان آنا چاہتے ہیں اور کتنے دن قیام کریں گے؟ انھیں مکمل تحفظ دیا جائیگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارتِ داخلہ نے پرویز مشرف کے وکیل کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سابق صدر کی پاکستان آمد کا مکمل شیڈول دیا جائے۔
وہ کن پاکستان واپس آنا چاہتے ہیں اور یہاں کتنے دن قیام کریں گے؟ اس حوالے سے تمام تفصیلات فراہم کی جائیں تا کہ انھیں فول پروف سیکیورٹی دینے کا انتظام کیا جائے۔دوسری جانب سابق صدر کے وکیل اختر شاہ نے وزارتِ داخلہ کے خط کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف ہائی ویلیو ٹارگٹ ہیں، ان کی سیکیورٹی سے متعلق عدالت میں یقین دہانی کرائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جو حکومت اپنی سیکیورٹی نہیں کر سکتی وہ ایک ہائی ویلیو ٹارگٹ کو کیسے سیکیورٹی فراہم کریگی؟۔پرویز مشرف کے وکیل نے کہا کہ وزارتِ داخلہ عدالت میں پرویز مشرف کا سیکیورٹی پلان جمع کرائے۔ عدالت میں سیکیورٹی کی یقین دہانی پر سابق صدر آئندہ چار سے چھ ہفتوں میں پاکستان آ سکتے ہیں تاہم یقین نہیں ہے کہ حکومت سیکیورٹی فراہم کریگی ٗحکومت عدالت کو آگاہ کرے کہ وہ پرویز مشرف کو کیا سیکیورٹی فراہم کریگی؟۔ وزارتِ داخلہ نے سیکورٹی کیلئے لکھے گئے پرویز مشرف کے وکیل کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق صدر کب پاکستان آنا چاہتے ہیں اور کتنے دن قیام کریں گے؟ انھیں مکمل تحفظ دیا جائیگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارتِ داخلہ نے پرویز مشرف کے وکیل کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سابق صدر کی پاکستان آمد کا مکمل شیڈول دیا جائے۔ وہ کن پاکستان واپس آنا چاہتے ہیں اور یہاں کتنے دن قیام کریں گے؟ اس حوالے سے تمام تفصیلات فراہم کی جائیں تا کہ انھیں فول پروف سیکیورٹی دینے کا انتظام کیا جائے۔