لاہور(پ ر)شہید کانسٹیبل محمد لطیف کی بیٹی کی شادی ہوگئی ، میزبانوں میں آر پی اور بہاولپور ،ڈی پی او بہاولپور،ایس پی کاؤونٹر ٹیررازم، ڈی ایس پیز اور ضلع بہاولپور کی پولیس فورس شامل تھے.یاد رہے شہید کانسٹیبل محمد لطیف نےسیٹلائٹ ٹاؤن
بہاولپور 1994 میں ڈکیتی کی کاروائی کو ناکام بناتے ہوئے جام شہادت نوش کیا.پنجاب پولیس نے ان کے تمام خاندان کے اخراجات اپنے ذمہ لئے تھے اور آج ان کی بیٹی کی شادی کے اخراجات کے علاوہ شادی میں اعلیٰ افسران کا میزبان بننا شہید کو خراج تحسین تھا.