لاہور ( این این آئی)گلوکار استاد راحت فتح علی خاں نے ایئرپورٹ پر گانا سنا کر نابینا بچے کی خواہش پوری کر دی۔ تفصیلات کے مطابق گلوکار استاد راحت فتح علی خاں لاہور آرہے تھے کہ کراچی ایئرپورٹ پر موجود ایک فیملی نے ان کے ساتھ سیلفیاں لینا شروع کر دیں ۔ فیملی میں ایک 13سالہ نابینا آصف بھی موجود تھا۔
جب اس کو پتہ چلا کہ اس کے پسندیدہ گلوکار یہاں موجود ہیں تو اس نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان سے اپنے پسندیدہ گانے کی فرمائش کر دی جس پر استاد راحت علی خاں نے بچے کی خواہش کو پورا کرتے ہوئے اپنے گانے کے چند بول سناکر اسے خوش کر دیا جس پر اسکی فیملی نے ان کا شکریہ ادا کیا۔