جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

’’جہانگیر ترین کے خلاف پی ٹی آئی میں بغاوت پھوٹ پڑی‘‘ آپ نا اہل ہیں عمران کیساتھ بیٹھنے کے بجائے دو جا کر بیٹھیں، جہانگیر ترین کو ایک رہنما نے جب یہ بات کہی تو جانتے ہیں انہوں نے غصے میں کیا کام کر دیا؟

datetime 19  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ سے نا اہل ہونے کے بعد جہانگیر ترین کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ساتھ بیٹھنے سے منع کیا تو وہ ناراض ہو گئے، جہانگیر ترین کے خلاف تحریک انصاف میں بڑی آواز بلند ہو گئی، نعیم بخاری نے جہانگیر ترین کی ان سے ناراضگی کی وجہ بتادی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے

رہنما اور ملک کے معروف وکیل نعیم بخاری نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے جہانگیر ترین کو عمران خان کے ساتھ بیٹھنے سے منع کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ دور جا کر بیٹھا کریں۔نعیم بخاری نے جہانگیر ترین کی ان سے ناراضگی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین ان سے اس لئے ناراض ہیں کہ جب سپریم کورٹ نے انہیں نا اہل کیا تو میں نے ان سے کہا تھا کہ کیونکہ اب آپ نا اہل ہیں تو آپ کا پارٹی چیئرمین کیساتھ بیٹھنے کا کوئی جواز نہیں بنتا آپ عمران خان کے ساتھ نہ بیٹھا کریں بلکہ دور جا کر بیٹھیں۔ نعیم بخاری کا مزید کہنا تھا کہ جب لودھراں الیکشن ہونا قرار پائے تو تب بھی میں نے عمران خان سے کہا تھا کہ کیا لودھراں میں کوئی ایسا بندہ نہیں ہے جسے ہم ٹکٹ دے سکیں،اگر آپ نے جہانگیر ترین کے بیٹے کو ہی ٹکٹ دینا ہے تو ہم میں اور موروثی سیاست کرنے والوں میں کیا فرق ہے؟نعیم بخاری نے اس موقع پر نگران حکومت کے حوالے سے تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت 90کے بجائے کم سے کم دو سال کیلئے لائی جائے جبکہ ملک میں عام انتخابات سے قبل آپریشن ہونا چاہئے یہ آپریشن عدلیہ اور فوج مل کر کرے۔واضح رہے کہ نعیم بخاری کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب تحر یک انصاف کا سپریم کورٹ سے نااہل جہانگیر خان ترین کو مر کزی پارلیمانی بورڈ کا حصہ بنانے کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔  تحر یک انصاف نے پارٹی امور میں

قانونی تقاضے پورے کر نے کیلئے قائم سیکرٹری جنرل کی نامزدگی پر بھی غور شروع کر دیا۔ تحر یک انصاف کے ذرائع کے مطابق عمران خان پارٹی کے بعض قائدین کی مخالفت کےباوجود جہانگیر خان ترین کو پار لیمانی بورڈ کا حصہ بنانے کا فیصلہ کر چکے ہیں جسکے بارے میں جلد باقاعدہ اعلان کردیا جائیگا جبکہ دوسری طرف تحر یک انصاف نے پارٹی امور میں قانونی تقاضے پورے

کر نے کیلئے قائم سیکرٹری جنرل کی نامزدگی پر بھی غور شروع کر دیا جس کے لیے پنجاب سمیت دیگر صوبوں سے مختلف ناموں پر غور ہورہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…