لندن(این این آئی)سعیدہ وارثی یہودی اخبارکیخلاف ہتک عزت کامقدمہ جیت گئیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی دارالامراکی ٹوری رکن سعیدہ وارثی یہودی اخبارکیخلاف ہتک عزت کامقدمہ جیت گئیں،اخبار نے معذرت کرلی ، 20 ہزار پاونڈز ادا کرے گا۔اخبارکی جانب سے سعیدہ وارثی پرالزام لگایاگیاتھاکہ وہ داعش کی صفائی پیش کرتی ہیں ۔ اورانہوں نے داعش میں شامل برطانوی مسلمانوں کیخلاف کارروائی کی مخالفت کی ۔
سعیدہ وارثی نے کہا کہ مسلمان انتہاپسندی کی حمایت نہیں کرتیاور مجھ پرداعش کیحملوں کی حمایت کرنیکاالزام لگایاگیا۔انہوں نے کہا کہ میرے خلاف بار بار آرٹیکل چھ ا پیگئیجس پر لوگوں نے تنقید کا نشانہ بھی بنایا اورمیری ساکھ کونقصان پہنچا مگر اب اخبار نے قبول کر لیا ہے اور صفحہ اول پر معذرت بھی شائع کی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اخبارمجھے20ہزارپائونڈکاجرمانہ اداکریگاجوفلاحی ادارے کو دوں گی۔