اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف کسی بھی صورت میں سول قیادت سے کوئی تلخی یا فاصلہ نہیں چاہتے تھے، وہ کبھی کسی کے خلاف نہیں بولتے اوراگر اعتراض کرنا بھی ہو تو بہت مہذب انداز میں کرتے ہیں، وہ جیو اور جینے دو کی پالیسی پر چلتے ہیں، ہارون الرشید کی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق معروف کالم نگار و تجزیہ نگار ہارون الرشید نے
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں باقی صحافیوں سے زیادہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو جانتا ہوں ،آرمی چیف سول قیادت سے کسی بھی صورت کوئی تلخی یا فاصلہ نہیں چاہتے تھے۔ وہ کبھی کسی کے خلاف نہیں بولتے اور اگر اعتراض کرنا بھی ہو تو نہایت مہذب انداز میں اپنا نقطہ نظر بیان کر دیتے ہیں ، جنرل قمر جاوید باجوہ کا اصول ہے کہ جیو اورجینے دو۔