پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ کے موقع پر ملازمین کے تنخواہوں او رپنشن میں 5سے 20فیصد تک اضافہ کی تجویز پر غور شروع کردیا ہے نئے مالی سال کے بجٹ مئی میں پیش کیا جائے گا۔ جس کے لئے محکمہ خزانہ نے ابتدائی ہوم ورک مکمل کر لیا ہے نئے مالی سال 2018-19کے بجٹ میں خیبرپختونخوا پولیس ، دیگر محکموں کے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا جائے گا ۔ ملازمین کی تنخواہوں او رپنشن میں اضافہ کی تجاویز محکمہ خزانہ کو دی گئی ہے دیگر محکموں کے
ایسے ملازمین جن کی اپ گریڈیشن نہیں ہو ئی ہے کی اپ گریڈیشن بھی کر دی جائیگی نئے مالی سال کے بجٹ سے قبل ہی بیشتر محکموں کی اپ گریڈیشن کر دی جائیگی ۔ جبکہ خیبر پختونخوا پولیس کی اپ گریڈیشن کا معاملہ ممکنہ طور پر بجٹ میں جاری کردیا جائے گا۔ نئے مالی سال کے بجٹ کے موقع پر ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کے لئے محکمہ خزانہ نے بھی رضا مندی ظاہر کی ہے ۔ جبکہ وفاقی حکومت نے آئندہ نئے مالی سال کے بجٹ کے موقع پر عسکری اور سول ملازمین کے تنخواہوں او رپنشن میں اضافہ کریگی