سانگلہ ہل (مانیٹرنگ ڈیسک) حمزہ شہباز اور مریم نواز جلسے میں شرکت کے لیے ایک گاڑی میں آئے، ان کی اکٹھے آمد نے ان دونوں کے درمیان اختلافات کی خبروں کو جھٹلا دیا ہے۔ سانگلہ ہل میں جلسے میں شرکت کرنے کے لیے مریم نواز اپنے والد سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے ساتھ پہنچیں، دونوں باپ بیٹی جس گاڑی میں آئے وہ گاڑی حمزہ شہباز چلا رہے تھے اور فرنٹ سیٹ پر مریم نواز بیٹھی ہوئی تھیں۔
لوگ مریم نواز اور حمزہ شہباز کو اکٹھے دیکھ کر حیران رہ گئے۔ واضح رہے کہ مریم نواز اور حمزہ شہباز کے درمیان اختلافات کی مختلف خبریں زیر گردش رہی ہیں لیکن ان دونوں کے اکٹھے جلسہ گاہ پہنچنے پرناقدین حیران رہ گئے ہیں، واضح رہے کہ مریم نواز اپنے والد میاں نواز شریف کے ساتھ کچھ عرصے سے جلسوں اور جلوسوں سے خطاب کررہی ہیں، میاں نواز شریف انہیں عملی سیاست میں لانا چاہتے ہیں۔