اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

ضیا دورکی پیداوارنوازشریف ملک میں انتشار چاہتے ہیں، مولابخش چانڈیو

datetime 18  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرنزکے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سنیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ نواز شریف سیاسی طور پر ضیاء الحق کے دور میں پیدا ہوئے، ان کی سیاست پاکستان کے خلاف ہے وہ ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔ایک خصوصی انٹرویومیں مولابخش چانڈیو نے کہا کہ میاں صاحب نے ہمیشہ پیپلزپارٹی کے خلاف احتساب کانعرہ لگایا اور آج جب احتساب کارخ ان کی طرف ہوگیا ۔

تو وہ قومی اداروں کو گالیاں دے رہے ہیں، احتساب تو ان کی خواہش تھی اب ہورہا ہے تو چیخ کیوں رہے ہیں۔میاں صاحب کے پیر ضیاء الحق نے جمہوری عمل روک کر ہمیں سزائیں دیں، میاں صاحب کے ساتھ اگرزیادتی ہوئی ہے تو اس کا بھی فیصلہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ میاں صاحب اپنے آپ کو پاکستان کا چیمپئن اور نواز لیگ خود کو ملکی سلامتی کی ٹھیکیدار سمجھتی ہے، حالانکہ میاں صاحب کے رویے سے ملک کو خطرہ ہے، اسی رویے کی وجہ سے وہ وزیراعظم کی کرسی سے اترے، میاں صاحب کو صوبوں سے دشمنی لے ڈوبی۔مولابخش چانڈیو نے کہا کہ نواز شریف قانونی محاذ پرجنگ ہار چکے، ان کی سیاست پاکستان کیخلاف ہے، وہ سیاست میں خود کش بمبار بن چکے ہیں، میاں صاحب آپ نے بہت کچھ بویا، ابھی صبرکریں بہت کچھ کاٹنا ہے۔ایک سوال کے جواب میں مولابخش چانڈیونے کہاکہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے آج تک ایسا کوئی لفظ نہیں کہا کہ جس سے پارٹی کارکنان مشتعل ہوں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…