سانگلہ ہل (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدسابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نوازآج سانگلہ ہل میں نواز شریف سٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے اس سلسلے میں سٹیڈیم کو پارٹی پرچموں اور بڑے بڑے بینروں اور تصاویر کیساتھ دلہن کی طرح سجادیاگیاہے ٗجلسہ کیلئے 120فٹ لمبااور 40فٹ چوڑا اسٹیج بنایا جائیگا ٗ
عوام کی آمدورفت کیلئے چار مخصوص گیٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ٗہرآدمی کی باقاعدہ طور پر چیکنگ کی جائے گی ۔مقامی رہنمائوں نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اپنی بیٹی کے ہمراہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے ڈیڑھ بجے دن سانگلہ ہل پہنچیں گے ٗجہاں پر وفاقی وزیر امورِ کشمیر چوہدری برجیس طاہر اور مقامی مسلم لیگی شخصیت میاں اعجاز حسین بھٹی ان کا استقبال کریں گے اور وہ سخت سکیورٹی میں چوہدری برجیس طاہر کے ڈیرے پر جائیں گے وہاں پر 20منٹ کے قیام کے بعد جلسہ گاہ میں پہنچیں گے ،مسلم لیگی شخصیت میاں اعجاز حسین بھٹی کی طرف سے مریم نواز کو سونے کا تاج پہنایا جائیگا، اس موقع پر وفاقی وزیر مریم اورنگزیب و سینیٹر پرویز رشید و دیگر بھی موجودہوں گے۔