بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

انتخابات کے نتائج کے بعد پی پی ،پی ٹی آئی والے ایکدوسرے کے سیاسی جنازے کو کاندھادیتے نظر آئینگے ،عابد شیر علی

datetime 18  مارچ‬‮  2018 |

لاہور( این این آئی )وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات کے نتائج کے بعد پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی والے ایک دوسرے کے سیاسی جنازے کو کاندھادیتے ہوئے نظر آئیں گے ،کارکردگی کے میدان میں دونوںجماعتیں ہی مقابلے میں شامل نہیں، انشا اللہ امسال موسم گرما میں بجلی کی پیداوار 24ہزار ہزار میگاواٹ تک پہنچ جائے گی۔ایک انٹر ویو میں عابد شیر علی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) حکومت میں آنے کے بعد کئی محاذوں پر لڑ رہی ہے اور عوام کی طاقت سے مخالفین کو شکست سے دوچار کیا ہے ۔

عوام اپوزیشن کی آڑ میںملک سے دشمنی کرنے والوں کی چالوں سے بخوبی آگاہ ہیں اور عام انتخابات میں اپنے ووٹ کی طاقت سے اس کا حساب برابر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں محاصل کی بنیاد پرلوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ،صوبے یاکمپنی کی بنیادپرکسی قسم کی تفریق نہیں کی جارہی۔بجلی کی ترسیلی لائنوں کو اپ گرڈ کیا جارہا ہے اور زائد بلنگ سے بچنے کیلئے بجلی کی مختلف تقسیم کار کمپنیوں میں100 فیصد موبائل میٹر ریڈنگ یقینی بنائی جارہی ہے۔انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی والے پریشان ہیں کہ وہ انتخابی مہم میں عوام کو کیا منہ دکھائیں گے اسی لئے حکومت اور جمہوریت کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں ۔ یہ عناصر پہلے بھی ناکام اورنا مراد رہے اور آئندہ بھی نتیجہ اس سے مختلف نہیں ہوگا۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…