اسلام آباد(نیوزڈیسک)بابر اعوان کی محنت پر پانی پھرگیا، تحریک انصاف کامعروف قانون دان بابر اعوان کو آئندہ الیکشن کیلئے ٹکٹ نہ دینے کافیصلہ،تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے آئندہ الیکشن کے لئے ٹکٹوں کی تقسیم کا عمل شروع کردیا ہے جس کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ معروف قانون دان بابر اعوان کو پارٹی قیادت نے آئندہ الیکشن کے لئے ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ،
ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعوان اسلام آباد کی قومی اسمبلی کی نشست سے انتخاب لڑنا چاہتے تھے لیکن پارٹی قیادت نے انہیں اس سلسلے میں انکارکردیا ہے ،ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی جاسکی کہ بابر اعوان کو کسی اور حلقے سے ٹکٹ دیاجائے گا بھی کہ نہیں لیکن تحریک انصاف کی قیادت انہیں اسلام آباد سے ٹکٹ نہ دینے کافیصلہ کرچکی ہے۔