ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

مریم نوازکا نام ای سی ایل میں کیوں نہیں ڈالاگیا؟چوہدری نثار نے حکومت سے جواب طلب کرلیا، چونکا دینے والے انکشافات

datetime 17  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے شریف فیملی کا نام ای سی ایل میں نہ ڈالنے کی وجوہات قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزار ت داخلہ میں ای سی ایل میں نام ڈالنے کیلئے سپیشل کمیٹی قائم ہے، متعلقہ کمیٹی نے نوازشریف اور مریم نوازسمیت شریف فیملی کا نام ای سی ایل میں نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے تو کمیٹی کی سفارشات ایوان میں پیش کی جائیں،اگر کمیٹی نے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا تو ای سی ایل میں نام نہ ڈالنے کا فیصلہ کسی اور نے کیا ہے۔

قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت داخلہ سے متعلق سوال پر اپنے ضمنی سوال میں پیپلز پارٹی کے رکن سید نوید قمر نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور انکی فیملی پر نیب کی جانب سے ریفرنس دائر ہوچکے ہیں اور کیس بھی چل رہے ہیں ،نیب نے شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی مگر وزارت داخلہ نیب سفارش کے باوجود ان کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کے لئے کوئی تیا رنہیں۔ پارلیمانی سیکرٹری داخلہ افضل خان ڈھانڈلہ نے کہا کہ کہ وزارت داخلہ میں میرٹ پر فیصلے ہوتے ہیں،سابق وزیراعظم کے حوالے سے سوال ذاتی ہے اس لئے اس حوالے سے نیا سوال دیا جائے۔جس پر سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ یہ درست ہے کہ آمر کے دور کے ایک آرڈیننس کے ذریعے ای سی ایل پر نام ڈالے جارہے تھے تاہم ای سی ایل کے حوالے سے ایک واضح پالیسی موجود ہے۔ 2013 میں ہم نے اس کو ریویو کیا اور اس کے نئے ایس او پی بنائے۔ اس سے پہلے میاں بیوی کے جھگڑے پر بھی ای سی ایل میں نام ڈال دیا جاتا تھا ہم نے اس کو سنٹرلائزڈ کیا اور اس حوالے سے وزیر داخلہ اور سیکرٹری داخلہ کا کردار نہیں رہا، ہم نے طے کیا کہ وزارت اپنے طور پر کسی کا نام نہیں ڈالے گی۔اگر کسی ادارے کی طرف سے ای سی ایل میں نام ڈالنے کے لئے سفارش کی جاتی ہے تو وہ معاملہ کمیٹی کو بھجوایا جاتا ہے اگر کمیٹی نے یہ فیصلہ کیا ہے تو وجوہات ایوان میں پیش کی جائیں اور اگر اس کا فیصلہ نہیں کیا تو پھر فیصلہ کسی اور نے کیا ہے۔(

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…