ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کیا نواز شریف فرشتہ ہے جو اس کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نہیں ڈالا جاسکتا، شرجیل میمن

datetime 17  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ میرے ساتھ ہونے والا سلوک کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، کیا نواز شریف فرشتہ ہے جو اس کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نہیں ڈالا جاسکتا،نیب کا پنجاب میں ایک قانون اور سندہ میں دوسرا قانون ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی احتساب عدالت میں پیشی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ نواز شریف فرشتہ ہے اس کا نام ای سی ایل میں نہیں آسکتا، نہ ان کو ملک سے باہر جانے پر پابندی ہے ، یہ لوگ عدالت بھی اپنی گاڑیوں میں آتے ہیں، ان کو ضمانتوں کی ضرورت نہیں۔سابق وزیر نے کہا کہ عدالت چاہے انہیں نا اہل قرار دے دے ، مگر اس کے باوجود یہ لوگ گرفتار نہیں کئے جائیں گے کیونکہ نیب کا پنجاب میں ایک قانون اور سندہ میں دوسرا قانون ہے۔شرجیل میمن نے کہا کہ میں رضا کارانہ طور پر وطن واپس آیا تھا، جو سلوک میرے ساتھ ہو رہا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے، مقدمات بننے کے بعد لوگ تو ملک سے فرار ہو گئے، اب یہ پیغام ان لوگوں کی طرف سے دیا جا رہا ہے کہ اگر مقدمات بنے تو ملک سے باہر چلے جا۔طبیعت کے حوالے سے سوال پر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ بس چل رہا ہوں ڈاکٹر سے رابطہ نہیں ہو سکا ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…