ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

امریکہ میں مقیم دولت مند پاکستانی خاندان کا اعلیٰ تعلیم یافتہ بیٹا کراچی میں کس شرمناک دھندے کا سرغنہ نکلا،ہوش اڑا دینے والا انکشاف

datetime 16  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )شہر قائد کراچی میں پولیس نے آئس نشے کے کاروبار سے منسلک ایک ملزم گرفتار کرلیا جو امریکا سے اعلیٰ تعلیم یافتہ اور اچھے خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ایس ایس پی ساؤتھ سرفراز نواز کے مطابق گرفتار ملزم کا نام عدیل عرف وکی ہے جس نے امریکا سے ماسٹرز کیا ہوا ہے۔ملزم سے آئس کا نشہ اور اسے استعمال کرنے کے لیے درکار آلات برآمد کرلیے گئے ۔دوران تفتیش ملزم  نے بتایا کہ اس  کا پورا خاندان امریکا

میں ہے اور وہ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہے، ملزم پورا نیٹ ورک  فیس بک کے ذریعے چلا رہا تھا۔ایس ایس پی سرفراز نواز نے بتایا کہ ملزم پاکستان میں کاروبار کرتا تھا اور کچھ عرصہ پہلے قتل کے مقدمے میں جیل گیا تھا، جیل میں عدیل کو منشیات کی عادت پڑی اور پھراس نے نشہ آور اشیاء کی فروخت بھی شروع کردی۔ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق ملزم سے آئس خریدنے والوں کی تعداد سینکڑوں میں ہے اور اس کے خریداروں میں 50 فیصد لڑکیاں شامل ہیں۔اس نشے کی پہنچ تعلیمی اداروں تک بھی ہے جس کے تدارک پر کام جاری ہے، تفتیشی حکام کے مطابق تین سے چار بار آئس لینے سے اس نشے کی لت پڑ جاتی ہے، لت پڑنے کے بعد جو آئس خرید نہیں پاتا اسے سپلائر بنادیا جاتا ہے۔سپلائر بننے والوں میں نوجوان لڑکے اور لڑکیاں شامل ہوتی ہیں۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ اس نشے کے حصول کے لیے نوجوان لڑکیاں جسم فروشی تک پر آمادہ ہوجاتی ہیں۔پوش علاقوں میں اب تک آئس کے 50 سے 60 ڈیلرز کی نشاندہی ہوچکی ہے اور حکام کا دعویٰ ہے کہ شہر کے بیشتر ڈی جیز اور پارٹی گرلز بھی آئس کی سپلائی میں ملوث ہیں جبکہ شہر میں آئس زیادہ تر پشاور اور کوئٹہ کے راستے لائی جاتی ہے۔ملزم سے دوران تفتیش مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…