جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

انتہائی شرمناک سکینڈل نے سر اُٹھالیا،غریبوں کیلئے مختص اربوں کے فنڈز بیور کریسی نے ہڑپ کرنا شروع کردئیے ، غرباء کیلئے وقف پیسہ بھی نہ چھوڑا

datetime 16  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 2 ارب 45 کروڑ روپے کی کرپشن مالی بد عنوانی کا انکشاف ہوا ہے ۔ غریبوں کے لئے مختص اربوں کے فنڈز بی آئی ایس پی کی بیور کریسی نے ہڑپ کرنا شروع کر دیئے ہیں جس کے نتیجہ میں ملک بھر کے غرباء ماہانہ وظیفہ سے محروم ہو چکے ہیں

سرکاری دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملک بھر کے سروے میں بیایا گیا ہے کہ بی آئی ایس پی کے سیکرٹری اور دیگر اعلی افسران نے (125714 ) جعلی افراد کے نام پر 2 ارب 45 کروڑ روپے ہڑپ کئے گئے ہیں تحقیقاتی اداروں نے اس حوالے سے یہ تحقیقات نادرا کے حوالے کیں ۔ نادرا احکام نے ملک بھر کے ڈیٹا کاتحقیقات کیں اور یہ ثابت کر دیا ہے کہ ملک بھر سے 1 لاکھ 25 ہزار سات سو چودہ جعلی مستحقین کے نام پر 2 ارب 45 کروڑ روپے قومی خزانے سے نکالے گئے ہیں اس سکینڈل کے مرکزی ملزمان میں بی آئی ایس پی کے سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹری اور ماتحت عملہ قرار دیا جا رہا ہے ۔ نادرا حکام نے بی آئی ایس پی کو ہدایت کی ہے کہ ایسا مکینزم بنایا جائے کہ جعلی افراد کے نام پر غریبوں کے لئے مختص فنڈز نہ نکالے جا سکیں ۔ اعلی حکام نے نام پر قومی فنڈز کے کرپشن کی زور ہونے سے بچانے اور کرپٹ افراد کی نشاندہی کے لئے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی لیکن سیکرٹری بی آئی اے ایس پی نے اس کمیٹی کو آزادانہ کام کرنے سے روک دیا ہے اور انکوائری کمیٹی ابھی تک کرپٹ افراد کی نشاندہی نہیں کر سکی جس کے نتیجہ میں غریبوں کے لئے مختص 2 ارب 45 کروڑ کھانے والے کرپٹ افراد کی نشاندہی نہیں ہو سکی اس حوالے سے جب آن لائن نے سیکرٹری سے رابطہ کیا تو انہوں نے وضاحت دینے سے انکار کر دیا جبکہ ترجمان نے بھی موقف نہیں دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…