اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

ہائیکورٹ کا نوازشریف،مریم نواز سمیت 16لیگی اراکین کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر پیمراکی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پراظہار برہمی

datetime 15  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (ا ین این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف،مریم نواز سمیت 16لیگی اراکین کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر پیمراکی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پراظہار برہمی کرتے ہوئے تمام فریقین کو پیمرا کی رپورٹ کے بعد دلائل دینے کی ہدایت کر دی ۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے درخواست پر سماعت کی۔درخواست آمنہ ملک نے ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی وساطت سے دائر کر رکھی ہے۔

جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف ،ان کی صاحبزادی اور لیگی رہنما عدلیہ مخالف تقاریر کر رہے ہیں ،نواز شریف مریم نواز اور وزیراعظم شاید خاقان عباسی مسلسل عدلیہ مخالف تقاریر کر رہے ہیں،پیمرا نواز شریف اور دیگر کی عدلیہ مخالف تقاریر کی نشریات روکنے کے کیے کوئی اقدامات نہیں کر رہی ۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت پیمرا کو نواز شریف سمیت دیگر کی عدلیہ مخالف تقاریر نشر کرنے سے روکے اور عدالت توہین آمیز تقاریر نشر کرنے والے میڈیا ہاؤسز کا لائسنس منسوخ کرنے کا بھی حکم دے۔سماعت کے دوران عدالت نے پیمرا کی جانب سے عدلیہ مخالف تقاریر نشر کرنے والے چینلز کے خلاف کارروائی بارے رپورٹ جمع نہ کروانے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے پیمرا کو عدلیہ مخالف بیانات روکنے سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ۔وکیل پیمرا نے بتایا کہ پیمرا نے تمام چینلز کو اس حوالے سے ہدایات جاری کردی ہیں،21 مارچ کو بلائے گئے اجلاس میں عدلیہ مخالف تقاریر کی نشریات سے متعلق ختمی فیصلہ ہو جائے گا۔عدالت نے نواز شریف کے وکیل اعظم نذیر تارڑ کو درخواست کے ناقابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل دینے سے روکتے ہوئے کہا کہ پہلے پیمرا کی رپورٹ آ لینے دیں کہ وہ کیا فیصلہ کرتے ہیں پھر آپکو سنیں گے ۔عدالت نے نوازشریف کے وکیل کو پیمرا کے جواب کے بعد دلائل دینے کی ہدایت کردی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…