بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

دہشتگرد رائیونڈ میں کیا ہدف حاصل کرنا چاہتے تھے جس میں ناکامی پر خودکش بمبار نے خود کو دھماکہ سے اڑا لیا‎، رانا ثنا اللہ نےپی ایس ایل کے لاہور میچز سے قبل پاکستانیوں کو تشویشناک خبر سنا دی

datetime 15  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں امن آگیا ہے البتہ اکادْکا واقعات سے کوئی فرق نہیں پڑیگا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان آج چین کے مقابلے میں بہت پیچھے ہے ٗمضبوط معیشت وخوشحالی ہوگی توکوئی میلی نگاہ سے نہیں دیکھ سکے گا جبکہ معیشت نہیں سنبھالی تونوجوانوں کو پاکستانیت سمجھ نہیں آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بیڑہ غرق و ستیاناس کا بیانیہ دیا جاتا ہے جو غلط ہے، ہمارے پاس بہت سی کامیابیاں ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ آج ریاست چڑھائی پرہے اور دہشتگرد محاصرے میں ہیں ٗپہلے لوگ کراچی چھوڑنے کی باتیں کرتے تھے ٗاب کراچی میں پی ایس ایل آرہا ہے۔احسن اقبال نے لاہور دھماکے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دشمن نے رائے ونڈ میں بزدلانہ کارروائی کی، بزدلانہ واقعات سے بڑے قومی منصبوبے متاثر نہیں ہوں گے، مؤثرحفاظتی انتظامات سے رائے ونڈ میں بڑی تباہی سے بچ گئے، ہمارے حفاظتی انتظامات کافی مؤثر ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ دشمن دیکھ رہا ہے کہ پاکستان میں روشنیاں بحال ہورہی ہیں، ملک میں امن آگیا ہے،کھیل کے میدان آباد ہورہے ہیں، اکادْکا واقعات سے کوئی فرق نہیں پڑیگا ٗ سیکیورٹی ادارے چوکس ہیں اور قومی منصوبے پلان کے مطابق جاری ہیں۔دوسری جانب صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ رائیونڈ دھماکے میں پولیس کو نشانہ بنایا گیا اور اسکی کڑیاں پی ایس ایل سے مل سکتی ہیں اس لیے سکیورٹی کو ازسر نو جائرہ لیکر مزید سخت کیا جائے گا ،فورسز کے کام میں نقص نکالنے کی کوشش کرنا شہداء کے خون سے زیادتی کے مترادف ہے ،دہشت گردی کا خاتمہ کرکے پاکستان کو پرامن بنائیں گے۔پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رائے ونڈ واقعہ کی شدید مذمت کرتا ہوں ،

دعا گو ہوں کہ اللہ شہید ہونے والے کے درجات بلند کرے ، جنہوں نے قربانی دی انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعے میں پولیس گردی کو ٹارگٹ کیا گیا ہے،ہم دہشت گردی کا خاتمہ کرکے دم لیں گے اور پاکستان کو پرامن بنائیں گے۔ دھماکہ پی ایس ایل کے لاہور میں ہونیوالے میچز کے خلاف سازش سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس دھماکے کی

کڑیاں پی ایس ایل سے مل سکتی ہیں،پی ایس ایل کے انتظامات کو نئے سرے سے دیکھیں گے اور اس کی سکیورٹی کو مزید سخت کیا جائے گی۔کیونکہ دہشت گردوں کی یہی کوشش ہے کہ سکیورٹی اداروں اور رش کی جگہ کو ٹارگٹ کریں۔ انہوں نے کہا کہ فورسز کے کام میں نقص نکالنے کی کوشش کرنا شہدا سے زیادتی کے مترادف ہے ،ہمیں اپنی سکیورٹی کا مورال بلند کرنا چاہیے،

نیشنل ایکشن پلان پر پورے طریقے سے عمل کیا جارہا ہے،نیشنل ایکشن پلان کے سترہ پوائنٹس ہیں جن پر روز کی بنیاد پر عمل کیا جاسکتا ہے۔پہلے ہم ہر ہفتے شہدا کی لاشیں اٹھاتے تھے لیکن اب دہشت گردی پر کافی قابو پاچکے ہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگر عمران خان نے یہ بیان دیا ہے کہ نواز شریف کو جوتیاں صحیح پڑ رہی ہیں تو وہ بھی تیار ہوجائیں

کیونکہ میں نے جنرل بات کی تھی لپ عمران خان نے جو کلچر شروع کیا ہے وہ اب ہر طرف جائے گا۔جوتا کلب میں ٹاپ نمبر پر شیخ رشید کے نام کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہاکہ مجھے پتہ لگا ہے کہ میری بات پر پنڈی کا شیطان بڑا طلملایا ہے جس کی مجھے خوشی ہے کہ چوٹ صحیح جگہ لگی ہے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…