بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

زرداری ایجنسیوں کے کہنے پر آزاد سینیٹر کو چےئر مین سینیٹ بنا سکتے ہیں تو انکے کہنے پر اور کیا کچھ کرسکتے ہیں؟مولانا عطا ء الرحمن نے سنگین الزام عائد کردیا

datetime 15  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سینیٹر مولانا عطاء الرحمن نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری ایجنسیوں کے کہنے پر آزاد سینیٹر کو چےئر مین سینیٹ بنا سکتے ہیں تو ان کے کہنے پر جھوٹ بھی بول سکتے ہیں،  جمعیت نے مسلم لیگ ن کے نامزد کردہ امیدوار کو ووٹ دئیے،

ایجنسیوں کے کہنے پر اپوزیشن امیدواروں کو ووٹ نہ دینے پر ہمارے خلاف پروپیگنڈا کر کے ہمیں سزا دی جا رہی ہے گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرنے ہوئے جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما سینیٹر مولانا عطاء الرحمن نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام (ف )کے سینیٹر نے قائد جمعیت کی ہدایت پر راجہ ظفر الحق اور محمود خان اچکزئی کے ووٹ نہ مانگنے کے باوجود ان کے نامزد کردہ امیدوار کو ووٹ دیا چونکہ جماعت نے ن لیگ کے امیدوار کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا، اگر پیپلز پارٹی کا دعوی ہے کہ جے یو آئی ف نے اپوزیشن اتحاد کے امیدوار کو ووٹ دیا ہے تو تحقیق کر یں اور 11 اضافی ووٹ کس نے دئیے ؟ثبوت پیش کریں۔ جمعیت علماء اسلام کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے اور جمعیت کا مورال کم اور کمزور کرنے کی سازش کی جا رہی ہے ایسے پروپیگنڈے کو جمعیت اپنے جوتے کی نوک پر رکھتی ہے انہوں نے کہا ہے کہ ووٹ کے وصول کرنے والے اور وو ٹ نہ دینے والوں کو تحقیقات کرانی چاہئے جمعیت کا کارکن پارٹی فیصلوں سے انحراف نہیں کرتا جمعیت نے مسلم لیگ ن کو ووٹ دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری ایجنسیوں کے کہنے پر ایک آزاد سینیٹر کو چےئر مین سینیٹ منتخب کروا سکتے ہیں تو ان کے کہنے پر ہمارے خلاف جھوٹ نہیں بول سکتے ہیں گزشتہ دور میں جمعیت پیپلز پارٹی کے ساتھ رہی اس کو کسی نے الزام نہیں لگایا جمعیت کو اس بات کی سزا دی جا رہی ہے کہ ایجنسیوں کے کہنے پر صادق سنجرانی اور سلیم مانڈی والا کو ووٹ نہیں دئیے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…