بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

موٹر وے پر سفر کرنے والے ہوشیار،نئے قوانین نافذ،31 مارچ کے بعد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر لائسنس کینسل،گاڑی بند ہو گی،تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 14  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈپٹی انسپکٹر جنرل موٹروے نارتھ محبوب اسلم نے کہا ہے کہ23 سے 31 مارچ تک شہریوں کو آگاہی فراہم کر کے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کرنے پر راغب کیا جائے، 31 مارچ کے بعد قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لائسنسز کو کینسل اور گاڑیوں کو بند کردیں گے،موٹروے پولیس محدود وسائل میں رہ کر مسائل حل کر رہی ہے۔ بدھ کواسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 31 مارچ کے بعد ایک بھی شخص کو جی ٹی روڈ پر بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل اور چنگچی چلانے کی نہیں دی جائے گی،

ٹریفک کے مسائل فیز وائز حل کیے جائیں گے،جی ٹی روڈ کے ارد گرد تعمیرات اور مارکیٹس کی موجودگی سے زیادہ مسائل جنم لے رہے ہیں،لوگوں کی زندگیوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے،غیر قانونی تعمیرات اور اور چنگچی رکشوں کی بھر مار کے خلاف فیز وائز کام کریں گے،ہم مسائل کو ایک دن میں نہیں آہستہ آہستہ حل کریں گے، شہریوں کا موٹروے پولیس کے حوالے سے اچھا تاثر ہے ،موٹروے پولیس شہریوں کی توقعات پر پوراتریں گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حادثات کی وجہ سے ایک سال میں 143 اموات،153 لوگ زخمی ہوئے اور92 ہزار لوگوں کی امداد کی گئی،20 لاکھ27 ہزار چالان کیے گئے جس سے 91 کروڑ روپے جمع ہوئے،موٹروے کی بہ نسبت جی ٹی روڈ پر بے شمار مسائل کا سامنا ہے،موٹر سائیکل سوار ہیلمنٹ پہننے سے 50 فیصد حادثات سے بچا جا سکتا ہے،آگاہی کی فراہمی کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، ا س سلسلے میں مختلف سکولوں میں جا کر لیکچر دیا جائے گا اور پمفلٹس تقسیم کیے جائیں گے،آگاہی فراہم کرنا ہمارا کام اور اس پر عمل کرنا شہریوں کا فرض ہے،موٹروے افسران ہمہ وقت لوگوں کی رہنمائی کیلئے کوشاں ہیں، افسران کی اعلیٰ حکام سے رابطے کیلئے محکمہ میں خصوصی طور پر واٹس ایپ گروپس بھی بنائے گئے ہیں جس سے ٹریفک مسائل فوری اور حل کرنے میں مدد ملے گی،لوگ اپنے زندگیوں کو عزیز جانے او ر احتیاط سے گاڑی چلائیں، روڈ حادثات سے بچاؤ کیلئے سول سوسائٹی اور میڈیا کو ہمارا ساتھ دینا ہوگا، ہمیں اعزاز اور سرٹیفکٹس کی ضرورت نہیں ایک شخص کی بھی جان بچ جائے تو یہ ہمارے لیے اعزاز ہیں۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…