لاہور(این این آئی ) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی نصر اللہ گھمن نے 15سے زائد بلدیاتی نمائندوں کے ہمراہ تحر یک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرد یا ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز (ن) لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی نصر اللہ گھمن نے پنجاب سے تحر یک انصاف کے سینیٹر چوہدری محمدسرور کے ہمراہ تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان سے ملاقات میں اپنے ساتھیوں سمیت تحر یک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرد یا جبکہ اس موقعہ پر
تحر یک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسدعمر اور سابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی راجہ ریاض احمد اور دیگر بھی موجود تھے نصر اللہ گھمن اور انکے دیگر ساتھیوں نے عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تحر یک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا جس پر عمران خان نے انکو پارٹی میں خوش آمدید کہا ہے جبکہ اس موقعہ پر تحر یک انصاف کے سینیٹر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف ملک میں کامیابی کیساتھ تبدیلی کی جنگ لڑ رہی ہے اور یہ تحر یک انصاف کی جد وجہد کا نتیجہ ہے کہ کر پٹ حکمران اپنے انجام سے دوچار ہو رہے ہیں اور اس میں کوئی شک نہیں کہ آنیوالی حکومت پاکستان تحر یک انصاف کی ہوگی اور عمران خان اس ملک کے وزیر اعظم بنیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ والوں نے ملک کو کر پشن ‘لوٹ مار ‘مہنگائی اور بے روزگاری اور دیگر مسائل کے سوا کچھ نہیں دیا جسکی وجہ سے عوام ان کر پٹ حکمرانوں سے کل نہیں آج ہی نجات چاہتے ہیں کر پشن کے خاتمے سے ہی ملک مضبوط ہوگا ۔