بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پیپلزپارٹی نے شیری رحمان کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا

datetime 14  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) پیپلزپارٹی نے شیری رحمان کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا۔سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن کے حمایت یافتہ صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں کامیاب ہوئے جب کہ پیپلزپارٹی کے سلیم مانڈوی والا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے۔سینیٹ میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے بعد اب بڑی جماعتوں نے اپنا اپوزیشن لیڈر لانے کے لیے کوششیں شروع کردی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے شیری رحمان کو ایوانِ بالا میں اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا ہے جب کہ بلاول بھٹو زرداری نے اس حوالے سے مزید مشاورت کے لیے پارٹی کی سینئر قیادت کو زرداری ہاوس بھی طلب کرلیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے شیری رحمان کی اپوزیشن لیڈر نامزدگی کے بعد پارٹی نے مطلوبہ حمایت کے حصول کے لیے سیاسی جماعتوں سے رابطے شروع کردیئے ہیں۔104رکنی ایوان میں پیپلزپارٹی کے ارکان کی تعداد 20 ہے جب کہ فاٹا کے 6 سینیٹرز نے بھی اپوزیشن لیڈرکے لئے شیری رحمان کی حمایت کرتے ہوئے ریکوزیشن پردستخط کر دیئے ہیں اور فاٹا کے تعاون کے بعد شیری رحمان کو اپوزیشن لیڈر کے لیے 26 سینیٹرز کی حمایت مل گئی۔واضح رہے کہ سینیٹ میں اس سے قبل قائد حزب اختلاف پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن تھے جب کہ نامزد اپوزیشن لیڈر شیری رحمان امریکا میں پاکستان کی سفیر بھی رہ چکی ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…