اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کیا سکھ پٹھان بھی ہوتے ہیں؟آپ دنیا بھر میں ڈھونڈیں ایسی منفرد مثال کہیں مشکل سے ہی ملے گی لیکن پاکستان کے شہر ننکانہ صاحب میں پوری سکھ پٹھان کمیونٹی آباد ہے۔ مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ننکانہ صاحب میں اڑھائی سو کے قریب پشتون سکھ خاندان آباد ہیں۔ گردوارہ جنم استھان کی جانب آنے والے بازار سے گزریں تو بعض دکانوں سے پشتو میوزک کی
دلفریب دھنیں سنائی دیتی ہیں۔گردوارہ کے اندر جائیں تو یوں محسوس ہوتا ہے جیسے یہاں کی زبان پشتو ہی ہے۔یہاں صبح اور شام کی عبادت کے بعد دیا جانے والا درس بھی پشتو زبان میں ہوتا ہے۔یہ پشتون سکھ جمعہ کے روز چھٹی کرتے ہیں۔ یہ سکھ کمیونٹی پہلی بار 1872ءمیں شمالی علاقہ جات میں آباد ہوئی جہاں سے بعدازاں مختلف ادوار میں کچھ خاندان پنجاب منتقل ہوئے اور ننکانہ صاحب میں آباد ہوئے۔