جمعرات‬‮ ، 19 فروری‬‮ 2026 

عمران خان ،آصف زرداری کی شکل میں اسٹیبلشمنٹ کا ٹولہ 2018ء میں عوامی نفرت کا شکار بنے گا ، رانا ثناء اللہ

datetime 14  مارچ‬‮  2018 |

لاہور ( این این آئی) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ عمران خان اور آصف زرداری کی شکل میں اسٹیبلشمنٹ کا ٹولہ 2018ء میں عوامی نفرت کا شکار بنے گا ،جو جوتا بازی شروع ہوئی ہے اس شدت پسندی کو ایجاد کرنے والا عمران خان ہے ،جوتا کلب میں ٹاپ پر شیخ رشید جائے گا ۔ پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان پر جوتا اچھالنے پر انہوں نے کہا کہ جب آپ اپنے مخالفین کے خلاف گھٹیا سیاست کریں گے۔

جب مخالفین کے خلاف ماردو، پکڑ لو، گھسیٹ دو کی سیاست کریں گے تو کارکن فطرتی ردعمل دیں گے ،جوتا بازی جو شروع ہوئی اس شدت پسندی کو ایجاد کرنے والا عمران خان ہے ،پچھلے چار سال سے عمران خان اپنے مخالفین کو ایسے ہی نشانہ بنا رہا ہے ۔جوتا کلب میں ٹاپ پر شیخ رشید جائے گا کیونکہ سینکڑوں لوگ جوتے لے کر اس کے پیچھے پڑے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج سے دس سال پہلے دوسری پارٹی کے رہنماوں کو عزت دی جاتی تھی،تمام لوگ اس روش کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں وگرنہ حالات درست نہیں ہوتے نظر آتے ،عمران خان اپنی منفی سیاست کی معافی مانگیں ۔ انہوں نے کہاکہ میرے حلقے کے لوگوں نے عمران کے بیان پر اسے جوتا مارنے کا کہا ہے ،میں کسی کو کچھ نہیں کہتا کہ وہ ایسا عمل کرے ،محمد رمضان (ن) لیگ کا سپورٹر ضرور ہے مگر اسے میں نے یا میرے بیٹے نے نہیں بھیجا ۔اس نے کہا میاں صاحب کے ساتھ واقعے کے بعد جوتا مارنے گیا مگر دوتھپڑ ہی مارسکا ،اس نے کہا کہ لکی شاہ اور راجہ ضرار کے تشدد کے باعث رانا ثنااللہ اور بیٹے کا نام لیا ۔عمران خان اپنے کارکنوں کو اگر ایسی تربیت دیں گے تو معاملہ بگڑے گا ۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ 2018کے انتخابات میں انجینئرنگ نہیں ہوسکتی ،سو کی انجینئرنگ ہوسکتی لاکھوں کی نہیں ہوسکتی اگر کوشش کی گئی تو وہ الٹی پڑ سکتی ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اسٹیبلشمنٹ کی لونڈی اور عمران خان اسٹیبلشمنٹ کا چہرہ ہیں ۔

سب پر بھاری زرداری پر وہ نامعلوم پارٹی بھاری ہوگئی ہے ،عمران پر بھی وہ پارٹی زیادہ حاوی ہوگئی ہے ،اب نامعلوم یا فرشتہ پارٹی کا ایک پائوں زرداری اور دوسرا عمران خان کے کندھے پر ہے ۔مگر عمران خان اور زرداری کی شکل میں اسٹیبلشمنٹ کا ٹولہ 2018ء میں عوامی نفرت کا شکار بنے گا ۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے متاثرین کو دیت دینے کی بات گنڈا پور کے گھر میں ہوئی ،آئی جی کی موجودگی میں ہماری دو ملاقاتیں ہوئیں ۔



کالم



رعونت پر بکھری ہوئی خاک


کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…