اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ ماڈل ٹائون میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کو دھمکائے جانے کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ ماڈل ٹائون میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کو دیت کیلئے مجبور کئے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ لواحقین کو دیت کیلئے مجبور کرنے کیلئے دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں۔ خیال رہے
ہ صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے ماڈل ٹاؤن شہدا کےلواحقین سے رابطوں کی تصدیق کی ہےجبکہ متاثرین کا کہنا ہے کہ انصاف چاہتے ہیں اور انصاف کے بدلے کسی قسم کی سودے بازی نہیں کرینگے۔انصاف کے حصول تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی اور اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک انصاف نہیں مل جاتا۔