کوئٹہ (آئی این پی) قلات اور گرد و نواح میں 3.8 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی گہرائی 30کلومیٹر ریکارڈ کی گئی‘ لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا،ابتدائی طور پر زلزلے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بدھ کو قلات اور گرد و نواح کے علاقوں
میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.8 جبکہ گہرائی تیس کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے بعد لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا۔ زلزلے سے کئی عمارتوں میں دراڑیں پڑ گئیں۔ ابتدائی طور پر زلزلے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔