جمعرات‬‮ ، 19 فروری‬‮ 2026 

عمران خان اور آصف زرداری ہارس ٹریڈنگ کے دو بادشاہ ، سینیٹ انتخابات میں ا ن کا تماشہ پوری قوم نے دیکھا ،مریم اورنگزیب

datetime 14  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد( آئی این پی ) وزیر مملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان اور آصف زرداری ہارس ٹریڈنگ کے دو بادشاہ ہیں ، سینیٹ انتخابات میں انہوں نے جو تماشہ کیا ہے وہ پوری قوم نے دیکھا ، عوام ان سے جواب مانگے گی اور انہیں رد کرے گی ، مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جس نے نہ خریدوفروخت کی نہ ہونے دی،عوام کے ووٹ کی عزت اور تقدس نواز شریف کا مقصد ہے ۔

اپنے بیانئے کو عوام میں بیان کرنا کوئی جرم نہیں ہے،محمد نواز شریف پر کرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں ہوا ،مسلم لیگ ن پاکستان کی بڑی جماعت اور نواز شریف سب سے زیادہ مقبول ہیں،تمام اداروں کو آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے،آئین کے تحت تمام اداروں کا دائرہ کار متعین ہے۔بدھ کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہماری درخواست پر الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخاب میں ہارس ٹریڈنگ کا نوٹس لیا،چاہتے ہیں ایسا قانون ہو کہ آئندہ کوئی ہارس ٹریڈنگ نہ کر سکے،ہارس ٹریڈنگ کی صورت میں آرٹیکل 220کے تحت الیکشن کمیشن نوٹس لے سکتا ہے،30سیٹوں والی پارٹی44ووٹ لے تو شبہات پیدا ہوتے ہیں،امیدوار کا اپنی پارٹی ارکان سے زیادہ ووٹ لینا ہارس ٹریڈنگ کے زمرے میں آتا ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ الیکشن کمیشن ہارس ٹریڈنگ سے متعلق تحقیقات کرے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو ذمہ داران سے جواب طلب کرنا چاہیئے، دھمال ڈالنے والی اور اینٹ سے اینٹ بجانے والی پارٹی سے بھی جواب طلب کیا جائے ،جن لوگوں نے عوام کے ووٹ کا تقدس پامال کیا ہے انہیں سزا ملنی چاہیے، انہوں نے کہا کہ عمران خان اور آصف زرداری ہارس ٹریڈنگ کے دو بادشاہ ہیں ، سینیٹ انتخابات میں انہوں نے جو تماشہ کیا ہے وہ پوری قوم نے دیکھا ، عوام ان سے جواب مانگے گی اور انہیں رد کرے گی ، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جس نے نہ خریدوفروخت کی نہ ہونے دی ۔

عوام کے ووٹ کی عزت اور تقدس نواز شریف کا مقصد ہے،اپنے بیانئے کو عوام میں بیان کرنا کوئی جرم نہیں ہے،محمد نواز شریف پر کرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں ہوا ،مسلم لیگ ن پاکستان کی بڑی جماعت اور نواز شریف سب سے زیادہ مقبول ہیں،تمام اداروں کو آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے،آئین کے تحت تمام اداروں کا دائرہ کار متعین ہے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہم قانون پر عمل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آئے ہیں جس نے ووٹ خریدے اور بیچے ان کو نوٹس نہیں ہوئے۔ چوہدری سرور نے ٹی وی پر اعتراف کیا کہ انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے چھ لوگوں کے ووٹ لئے۔



کالم



رعونت پر بکھری ہوئی خاک


کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…