اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین سینٹ کے انتخاب میں ن لیگ کو دھوکہ دینے والوں کے نام سامنے آگئے۔چیئرمین سینٹ کے انتخاب میں شکست کا سبب بننے والے حکومتی اتحاد کے غدار سینیٹرز کے ناموں پر مشتمل ایک رپورٹ نواز شریف کو پیش کر دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومتی اتحاد کے چیئرمین سینٹ کیلئے امیدوار راجہ ظفر الحق اور ڈپٹی چیئرمین عثمان کاکڑ کو
ووٹ نہ دینے والوں میں بی این پی مینگل ، اے این پی اور جمعیت علمائے اسلام ف کے سینیٹرز شامل ہیں۔ جے یو آئی ف کے چاروں سینیٹرز نے مخالف امیدوارکو ووٹ دئیے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی بھی ن لیگ کو دھوکہ دے گئی ۔ اس کے علاوہ ن لیگ کی اپنی خاتون سینیٹر کلثوم پروین نے بھی صادق سنجرانی کو ووٹ دیا اور یہی 7ووٹ حکومتی اتحاد کی شکست کا باعث بنے ۔