اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے بعد سینٹ انتخابات کاتیسرا مرحلہ، تحریک انصاف نے بڑا فیصلہ کرلیا، تفصیلات کے مطابق سینٹ کے چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے بعد اب سینٹ انتخابات کاتیسرا مرحلہ شروع ہونے کو ہے جس میں سینٹ میں اپوزیشن لیڈر کا انتخاب کیاجائے گا ، نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق عمران خان سینٹ میں تحریک انصاف کا اپوزیشن لیڈر بنوانے کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں اور سینیٹر اعظم
سواتی کو اپوزیشن لیڈر بنوانے کے لئے کوششیں شروع کردی ہیں، سینٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لئے مختلف پارٹیاں سرگرم ہوچکی ہیں اور تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان نے اعظم سواتی کو اپوزیشن لیڈربنانے کا فیصلہ کیا ہے اور انہوں نے اس سلسلے میں چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کو بھی اس سلسلے میں آگاہ کردیا ہے، عمران خان نے اس سلسلے میں آزاد ارکان سے ووٹ کا بھی مطالبہ کیا ہے۔