بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اہم سیاسی شخصیت کی سیاست سے ریٹائرمنٹ کے بعددھماکہ خیز واپسی، آئندہ انتخابات اپنے ہی بیٹے کا مقابلہ کرنے کا اعلان کردیا، سنگین الزامات عائد

datetime 13  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیکب آباد ( آن لائن) سابق رکن قومی اسمبلی میر بابل خان جکھرانی کی سیاست سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کرنے کے بعد ایک بار پھر سیاست میں انٹری ، آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لینے اور بیٹے کا مقابلہ کرنے کا اعلان کردیا ۔سابق رکن قومی اسمبلی میر بابل خان جکھرانی نے جیکب آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس سالوں کے دوران شہر میں ترقیاتی کاموں کے نام پر اربوں روپیوں کی بدعنوانی کی گئی ہے جس میں منتخب نمائندے ملوث

ہیں،معلوم نہیں ہوتا کہ نیب اور سپریم کورٹ اس بدعنوانی کا نوٹیس کیوں نہیں لے رہی، انہوں نے پیپلز پارٹی پر الزام لگایا کہ آج کی پی پی ظالموں کی پارٹی بن چکی ہے، اس لیئے آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کی ٹکٹ سے حصہ نہیں لوں گا میں آزاد حیثیت سے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کا مقابلہ کرونگا جیکب آباد کی عوام میرے ساتھ ہے اور انشاء اللہ عوامی طاقت سے کرپٹ نمائندوں کو شکست دیں گے، انہوں نے کہا کہ ماضی میں قومی اور صوبائی اسمبلی کا رکن رہ چکا ہوں لیکن عوامی مسائل پر کوئی سودے بازی نہیں کی اور شہر میں ترقیاتی کام کرائے ہیں اگر میری شخصیت اور ماضی پر کوئی داغ نہیں ہے تو عوام مجھے ووٹ کرے،انہوں نے کہا کہ ظالموں کے سامنے جہاد کرنے کا اعلان کیا ہے اور 2018کے انتخابات میں شہر کی بہتری کے لیئے مخلص لوگوں کے ساتھ اتحاد قائم کرکے این اے 196سے آزاد امیدوار یا عوامی حمایت یافتہ پارٹی کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لیں گے، یاد رہے کہ میر بابل خان جکھرانی نے کچھ عرصہ قبل سیاست سے رٹائرمنٹ کااعلان کیا تھاگذشتہ کئی سالوں سے ان کے اپنے بیٹے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی میر اعجاز جکھرانی کے ساتھ اختلافات چل رہے ہیں اور وہ اپنے ہی بیٹے کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کررہے ہیں ۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…