بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آئین سے ہٹ کرجوبات ہوتی ہے وہ مارشل لاء ہوتا ہے،سپریم کورٹ نے آئین کی بیحرمتی کی ،اب کیا ہونیوالا ہے؟ جاوید ہاشمی نے انتہائی سنگین دعویٰ کردیا

datetime 13  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(آن لائن) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے آئین کی بے حرمتی کی ہے،جوآئین سے ہٹ کربات ہوتی ہے وہ مارشل لاء ہوتا ہے،ججوں کے نام پاناما پیپرزمیں ہیں مگرکوئی نہیں پوچھتا،ن لیگ کی حکومت بلوچستان میں گرا دی گئی، اب سیاستدانوں کو جوتا مارنے کی سیریزچل پڑی ہے،ن لیگ پی ٹی آئی اورپی ٹی آئی ن لیگ کو جوتے مارے گی،الیکشن لڑوں یا نہ لڑوں ملک بچانے کی جنگ لڑوں گا۔ انہوں نے ملتان میں پریس کانفرنس

کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے آئین کی بے حرمتی کی ہے۔ پی سی او کے تحت ججوں نے حلف اٹھائے اورآج بھی عدالتوں میں بیٹھے ہیں۔ ججوں کے نام پاناماپیپرزمیں ہیں مگر کوئی نہیں پوچھتا۔ ملک میں خطرناک بحرانوں کا وقت آنے والا ہے۔انہوں نے کہاکہ ن لیگ کی حکومت بلوچستان میں گرا دی گئی انہوں نے محسوس نہیں کیا؟ انہوں نے کہا کہ جو آئین سے ہٹ کر بات ہوتی ہے وہ مارشل لاء4 ہوتا ہے۔ کیئرٹیکر گورنمنٹ نہ حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہوگی اور نہ ہی اپوزیشن بناپائے گی۔انہوں نے کہا کہ اب جوتے مارنا شروع کر دیئے ہیں یہ سیریز چل پڑی ہے۔ ن لیگ پی ٹی آئی کو اورپی ٹی آئی ن لیگ کو جوتے مارے گی۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ ہمیں مذہبی طور پربھی تقسیم کیا جارہا ہے۔ الیکشن لڑوں یا نہ لڑوں ملک بچانے کی جنگ لڑوں گا۔ احتجاج بڑھتا جارہا ہے کہ جمہوریت کے ساتھ کیا کیا گیا ہے؟ خدا کیلئے پاکستان کی اینٹ سے اینٹ نہ بجانے دیں۔ انہوں نے کہاکہ تین سال قبل سازش کوناکام بنایا تھا۔ اس وقت بھی ایم کیوایم سمیت تمام جماعتوں کواکٹھا کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ اگر تمام جماعتیں اکٹھی ہوجاتیں تو حکومت گرا دی جاتی۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کوحکومت بچانے پرمیرا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…