جمعرات‬‮ ، 19 فروری‬‮ 2026 

17 سالہ لڑکی کاری قرار دے کر باپ اور ماموں کے ہاتھوں قتل،لڑکی کے گھر چھوڑنے پر پر ورثاء آمنہ کو برادری کے طور پر واپس گھر لے آئے تھے،افسوسناک انکشافات

datetime 13  مارچ‬‮  2018 |

رحیم یار خان (این این آئی)رحیم یار خان کے علاقے چک 4 کی رہائشی 17 سالہ لڑکی کو باپ اور ماموں نے کاری قرار دے کر گلا دبا کرقتل کرنے کے بعد تیزدھار آلہ سے شہ رگ بھی کاٹ ڈالی ٗملزمان نے 17 سالہ لڑکی کو قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے ٗپولیس نے نعش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی۔ذرائع کے مطابق چک 4 این پی کی رہائشی 17 سالہ آمنہ چند روز قبل کوٹ سمابہ کے رہائشی

آشنا فیاض احمد کے ہمراہ گھر سے بھاگ گئی تھی۔لڑکی کے گھر چھوڑنے پر پر ورثاء آمنہ کو برادری کے طور پر واپس گھر لے آئے تھے۔گزشتہ روز مقتولہ کے ماموں محمد بخش اور والد امام بخش نے گھر سے بھاگ جانے کی رنجش پر آمنہ کو کاری قرار دے کر پہلے گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتاردیا اور بعد ازاں تیز دھار آلہ سے اس کی شہ رگ بھی کاٹ ڈالی ٗملزمان ماموں اور باپ آلہ قتل سمیت موقع سے فرارہوگئے۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتولہ کی نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی ٗپولیس نے فرار ملزمان کی تلاش شروع کردی۔



کالم



رعونت پر بکھری ہوئی خاک


کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…