لاہور ( این این آئی) پنجاب پولیس کے60 ہزار اہلکاروں کی سکریننگ مکمل کر لی گئی ،6ہزار 600 پولیس اہلکا ہیپاٹائٹس کے مریض نکلے۔ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب کے احکامات پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں پولیس اہلکاروں کی سکرینگ کا عمل جاری ہے، ابتدائی طور پر 60ہزار کے قریب پولیس اہلکاروں کی سکرینگ ک عمل مکمل کیا گیا ہے جس میں 6600 پولیس اہلکار ایسے ہیں
جو ہیپاٹائٹس اے بی اور سی میں مبتلا ہیں۔آئی جی پنجاب کی جانب سے احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ تمام پولیس اہلکار جو مرض میں مبتلا ہیں ان کیلئے صحت کارڈز جاری کیے جائیں جبکہ محکمہ صحت کے ساتھ معاہدہ کر لیا گیا ہے اور تمام ادویات اولین ترجیح پر دی جائیں گی۔آئی جی پنجاب کا ویلفیئر برانچ کو فوری ہیلتھ کارڈ بنانے کا حکم جاری کر دیا، جو اہلکار متعلقہ تھانے یا ہسپتال تک نہیں پہنچ پائیں گے ادویات ان کو گھر تک پہنچائی جائے گی۔