اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

پاکستانیوں نے شرمناک ترین ریکارڈ بناڈالا، 2ماہ میں ’’15‘‘ہیلپ لائن پر 5لاکھ 61ہزار815کالز موصول،کتنے فیصد کالز جعلی یا جھوٹ پر مبنی تھیں؟افسوسنا کانکشافات

datetime 13  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے رواں سال کے پہلے دو ماہ میں 15ایمرجنسی ہیلپ لائن پر موصول ہونے والی کالز کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ۔یکم جنوری سے28فروری 2018تک 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن لاہور پر 5لاکھ 61ہزار815کالز موصول ہوئیں ۔ کُل موصول شدہ کالز میں سے 4لاکھ38ہزار800کالز جعلی یا جھوٹ پر مبنی تھیں۔ حقائق پر مبنی 51ہزار806 درست کالز پرفوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی حکام کے مطابق سال 2018کے پہلے 2 ماہ میں لاسٹ اینڈ فاؤنڈموبائل ایپلیکیشن اور15 ہیلپ لائن کے ذریعے 129 گاڑیاں ان کے مالکان کے حوالے کی گئی ہیں۔ اس عرصے میں ہیلپ لائن پر آنے والی 30ہزار 486کالزمختلف نوعیت کی معلومات حاصل کرنے کی غرض سے تھیں۔ 15ہیلپ لائن پر 4ہزار815 کالزچوری ڈکیتی کی وارداتوں جبکہ 1194 کالزخواتین کو حراساں کرنے سے متعلقہ تھیں۔ PSCA میں قائم شدہ 15 ہیلپ لائن پر اقدام قتل کی39، اغواء کی 494 اور ہوائی فائرنگ سے متعلقہ 1520کالز موصول ہوئیں۔ جنوری فروی 2018کے دوران لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر30،سڑک بلاک کی 194اورموٹر سائیکل چھیننے کے حوالے سے 84 کالز موصول ہوئیں۔ 15ہیلپ لائن پرریسکیو کیلئے3945،فائربریگیڈ کے لیے423 اور ٹریفک مسائل سے متعلقہ 7716کالز موصول ہوئیں۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 15ہیلپ لائن پر جھوٹی یا غیر ضروری کالز سے اجتناب کریں تاکہ حقیقی امداد کے منتظر شہریوں کی کالزسُنی جا سکیں اور انہیں بروقت امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…