اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

میرے خلاف کیا سازش ہورہی ہے اور کون کون سازش کا حصہ ہیں؟ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے چونکا دینے والے انکشافات

datetime 13  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہاہے کہ ان کے خلاف دائر ریفرنس کے مدعی ’سازش‘ کا حصہ ہیں اور اصل شکایت کنندہ کوئی اور ہے۔جسٹس شوکت عزیز نے سپریم جوڈیشل کونسل (ایس جے سی) سے درخواست کی کہ ان کے اظہارِ وجوہ کے نوٹس کو رد کیا جائے کیونکہ انہوں نے فوج کے خلاف منفی ریمارکس نہیں دیئے۔واضح رہے کہ رکنِ قومی اسمبلی جمشید دستی کی جانب سے دائر ریفرنس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ

فیض اباد میں مذہبی جماعتوں کی جانب سے دیئے گئے دھرنے سے متعلق ایک کیس سماعت کے دوران جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے دھرنا دینے والی مذہبی جماعتوں اور وفاقی حکومت کے درمیان ہونے والے معاہدے پر اعتراض اٹھایا تھا جس میں مسلح افواج کی جانب اہم کردار ادا کیا گیا تھا۔مذکورہ ریفرنس کا مکمل جائزہ لینے کے بعد رواں ماہ 6 فروری کو ایس جے سی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں یہ رائے دی گئی کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ایس جے سی میں اپنا جواب جمع کرواتے ہوئے کہا کہ شکایت کنندہ گان صرف ’سازش‘ کا حصہ ہیں جنہوں نے کسی اور کے ایما پر ریفرنس دائر کیا تاہم اس حوالے سے ان کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں اور ضرورت پڑنے پر پیش بھی کیے جا سکتے ہیں‘۔خیال رہے کہ ایس جے سی ایک سپریم ا?ئینی ادارہ ہے جسے ا?ئین کے ا?رٹیکل 209 کے تحت بنایا گیا ہے جو جج صاحبان اور اہم سرکاری عہدوں کے پر فائز ہونے والی شخصیات کے خلاف الزامات کی تحقیقات کرتا ہے۔جسٹس شوکت صدیقی نے ایس جے سی کو تحریری جواب میں وضاحت پیش کی کہ فوج ایک آئینی ادارہ نہیں بلکہ آئین کے تحت اس کی تخلیق ہوئی ہے اس لیے یہ ادارہ آئینی عدالتوں کے دائرہ کار سے باہر نہیں۔انہوں نے آئین کے آرٹیکل 243 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کو دفاعی فورسز پر مکمل کنٹرول اور اختیار ہوتا ہے نہ کہ فوج کو وفاقی ادارے پر

۔جسٹس شوکت صدیقی نے مزید کہا کہ فوج کی ذمہ داری پاکستان کو درپیش خارجی مداخلت سے بچانا اور سول حکومت کی درخواست پر قانون کی عملداری کو برقرار رکھنا ہے اور عدالت کی ذمہ داری ہے کہ وہ وفاقی حکومت کو آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے کام کرنے کا پابند رکھے۔خیال رہے کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے کے ایک ریٹائرڈ ملازم کی جانب سے بھی دائر ریفرنس کا سامنا ہے جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ عدالتِ عالیہ کے جج نے اپنی سرکاری رہائش گاہ پر بغیر اجازت رنگ و روغن کروایا۔جس پر جج نے سپریم کورٹ میں آئینی پٹیشن دائر کی کہ مذکورہ ریفرنس کا اوپن ٹرائل کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…