بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

نیواسلام آباد ائیرپورٹ تک جدید شٹل سروس کا اپریل سے آغاز، سٹاپ ٹو سٹاپ کرایہ صرف 30روپے،پورا مہینہ سفر کیلئے سپیشل کارڈ کتنے روپے میں دستیاب ہوگا،پلان تیار

datetime 12  مارچ‬‮  2018 |

راولپنڈی(اے پی پی)روات اور کورال چوک سے نیو اسلام آباد ایئر پورٹ تک شٹل سروس کا آغاز آئندہ ماہ ہو گا ،شہریوں نے شٹل سروس کا خیر مقدم کرتے ہوئے فی سٹاپ کرایہ 20روپے کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی خالد یامین ستی نے اے پی پی کو بتایاکہ حکو مت پنجاب کی جا نب سے عو ام کو معیا ری اورآرا م دہ سفر ی سہو لیا ت کی فراہمی کے لئے شٹل سروس کا آئندہ ماہ سے آغاز کیا جا رہا ہے جو روات

اور کرال چوک پوا ئنٹ سے نیو اسلا م آد ایئر پو ر ٹ تک 35کلو میٹر روٹ پرسفر کریں گی۔اس سلسلے میں نجی بس سروس’’ فیصل مو ورز ‘‘کو چنا گیا ہے جو اس رو ٹ پر سفر کر نے وا لے لا کھو ں مسا فرو ں خصو صاً ایئر پو رٹ جا نے والے مسافروں کو اعلیٰ معیا ر کی محفو ظ اور آرا م دہ سروس کی فراہمی کی ذمہ دار ہو گی ۔انہوں نے بتایاکہ فیصل موورز کے نمائند گا ن کو ہدا یت کی گئی ہے کہ وہ آزمائشی بنیادوں پر اس روٹ پر بس سروس چلا ئیں جس کے بعدسروس کے اخراجات کو مد نظر ر کھتے ہو ئے شہر یو ں کے لئے مناسب کر ائے کو فائنل کیا جا ئے گا۔سیکر ٹری آر ٹی اے خا لد یا مین ستی نے شٹل سر وس کے با رے میں تفصیلا ت سے آگاہ کر تے ہو ئے بتایاکہ 35 کلو میٹر کے اس روٹ پرہر پا نچ کلو میٹر کے فاصلے پر سٹیشنز بنا ئے جا ئیں گے تا کہ شہر یوں کو انتظا ر کی منا سب جگہ میسر ہوسکے ۔ انہوں نے مز ید بتایا کہ ایک سٹیشن سے دو سرے سٹیشن تک کاکرا یہ30روپے ر کھنے کی تجویز ہے اورر یگو لر کسٹمرز کے لئے 2500رو پے ما ہا نہ کے حساب سے کا ر ڈ بنا یا جا ئے گا جس کے بعد وہ پو را مہینہ اس بس سروس کو ہر طر ح سے استعمال کر سکتے ہیں۔خا لد یا مین ستی نے ایک سوال کے جواب میں اے پی پی کو بتایاکہ ابھی شٹل سروس کے فی سٹاپ کرایہ سمیت ماہانہ کارڈ کی قیمت کا حتمی تعین نہیں کیا گیا تاھم ٹر ا ئل بس سروس کے بعد مذکو رہ ٹرانسپو ر ٹ سروس سے شہریو ں کے لئے منا سب کرا ئے کو فکس کیا جا ئے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…