بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

نوازشریف پر جوتے سے حملہ اور خواجہ آصف کا منہ کالاکرنے پر راناثناء اللہ کا شدید ردعمل،عمران خان کے بارے میں بڑا دعویٰ کردیا

datetime 11  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ لوگوں نے جس حد تک بھی جانا ہے جائیں ہم صبر کا راستہ تھامے رکھیں گے، دنیا میں اس قسم کے واقعات ہوتے رہتے ہیں،نواز شریف اپنے بیانیے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ جامعہ نعیمیہ میں نواز شریف کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ پر اپنے رد عمل میں رانا ثنااللہ خان نے کہا کہ اس واقعے میں سیاسی مخالفین شامل ہوسکتے ہیں،

نواز شریف کی مقبولیت میں کمی لانے کے لئے اس طرح سے کیا جارہاہے۔انہوں نے کہا کہ فیصلہ عوام نے انتخابات میں کرناہے اورسیاسی مخالفین اس سے پیشگی آگاہ ہیں۔قبل ازیں صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ ہمارے مخالفین گھبراہٹ کا شکار ہیں اور ذلت کو پہنچ رہے ہیں اس لئے خواجہ آصف کیساتھ جو واقعہ پیش آیا ہے اس پر افسوس کا اظہار نہیں کرنا چاہیے ،ہمیں اس طرح کے مزید واقعات رونما ہونے کی توقع ہے ، یہ بات ذہن میں رکھی جائے کہ ایسی حرکت عمران خان کے ساتھ بھی ہو سکتی ہے۔ سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن میں خواجہ آصف پر سیاہی پھینکے جانے کے واقعہ پر اپنے رد عمل میں رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ ہمیں معلوم تھاکہ ہمارے مخالفین ایسی گھٹیا حرکتیں کریں گے ۔یہ جو حرکت ہوئی ہے یہ پی ٹی آئی کے سپانسرڈ لو گ ہوں گے ۔ ایسی حرکت احسن اقبال کے حلقے میں بھی ہوئی اور ہمیں باقی جگہوں پر بھی اس طرح کے مزید واقعات رونما ہونے کی توقع ہے ۔مخالفین یہ بات ذہن میں رکھیں کہ ایسی حرکت عمران خان کے ساتھ بھی ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس حرکت سے خواجہ آصف کی اپنی حلقے میں مقبولیت یا ان کا قدکم نہیں بلکہ اس میں اضافہ ہی ہوا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر میں خواجہ آصف کی جگہ ہوتا تو کہتا کہ اس شخص کو پکڑ لو اوراس کا منہ کالا کر کے اس وقت تک اپنے ساتھ کھڑا رکھتا جب تک میری تقریر ختم نہ ہو جاتی اور پھر کہتا اسے گھر چھوڑ کر آؤ۔واضح رہے کہ سیالکوٹ میں ہونے والے ورکرز کنونشن میں خواجہ آصف انتہائی افسوسناک سلوک کا نشانہ بن گئے،

مسلم لیگ ن کے اہم رہنما اور وزیرخارجہ خواجہ آصف جیسے ہی خطاب کرنے کے لئے سٹیج پر پہنچے تو ایک نوجوان نے ان کے چہرے پر سیاہی پھینک دی ، اس موقع پر شدید ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی جس کے بعد کارکنوں نے اس نوجوان کو پکڑ کر اس کی خوب دھلائی کی ، اس موقع پر پولیس نے آکر اس نوجوان کو گرفتارکرکے پولیس سٹیشن منتقل کردیا ہے، خواجہ آصف پر سیاہی پھینکنے والے نوجوان کے بارے میں تاحال معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ اس نے یہ اقدام کیوں کیا اور اس کا کس سیاسی جماعت سے تعلق تھا تاہم موقع پر موجود کارکنوں نے اس نوجوان کی بری طرح پٹائی کرنے کے بعد اسے پولیس کے حوالے کردیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…