لاہور ( این این آئی) ریلوے ای کامرس کے ذریعے ریونیو حاصل کرنے والا پاکستان کا سب سے بڑا ادارہ بن گیا،پاکستان ریلوے نے انٹرنیٹ کے ذریعے ایک دن میں ایک کروڑ روپے کی ٹکٹیں فروخت کرنے کا ٹارگٹ حاصل کر لیا۔ وفاقی وزیر سعد رفیق کی چیئرپرسن مسز پروین آغا، سی ای او محمد جاوید انور اور ڈائریکٹر آئی ٹی فہد رحمان کو مبارکباد ،وزیر ریلوے نے کہا کہ جدید کال سنٹر قائم کیا جائے گا۔ پاکستان ریلوے نے اپنی ویب سائیٹ پر بکنگ کی سہولت فراہم کی،
عوام نے ریلوے کی موبائل ایپ پر بھی اعتماد کیا،پاکستان ریلوے اپنے ای پارٹنرز اومنی، جاز کیش اور ایزی پیسہ کا بھی اس کامیابی میں معاون ہونے پر شکریہ ادا کرتا ہے،ریلوے نے اکتوبر 2016ء میں ای ٹکٹنگ کا آغاز کیا، ڈیڑھ برس سے بھی قلیل مدت میں مارکیٹ لیڈر بننا اعزاز کی بات ہے۔پاکستان ریلوے کی ٹکٹ اب ایک کھوکھے سے بھی بک کروائی جا سکتی ہے،ڈیڑھ برس میں ساڑھے تیرہ لاکھ سے زائد مسافروں نے ایک ارب اسی کروڑ کی ٹکٹیں خریدیں۔