اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

تمام اداروں کو اپنی حدود میں رہتے ہوئے ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیے، خواجہ سعد رفیق

datetime 5  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی این پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نواز شریف کو پھنساکر عوام کی ان سے محبت کو ختم نہیں کیا جا سکتا، تبدیلی فیصلوں کے ذریعے نہیں ووٹ کے ذریعے آنی چاہیے، کس کس کے منہ بند کرو گے، یہ روایت اب بند ہونی چاہیے،2018کے انتخابات میں (ن)لیگ دو تہائی اکثریت سے واپس آئے گی، ہم نے اس ملک کے بیمار اداروں کو کھڑا گیا، ہمیں کہا جاتا ہے کہ دیانتدار بن جائو، نواز شریف کو اس لئے نکالا کیوں کہ وہ ترقی کا سفر شروع کرتے ہیں ۔

تمام اداروں کو اپنی حدود میں رہتے ہوئے ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیے۔پیر کوتقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سیاست بہت طاقتور چیز ہے، نواز شریف کو پھنسا کر عوام کی ان سے محبت کو ختم نہیں کیا جا سکتا، نواز شریف کے آنے سے ترقی کا طوفان آتا ہے، ملک کو ایٹمی طاقت بنایا، موٹرویز نواز شریف نے بنائیں، آج میٹرو صرف لاہور نہیں ملتان اور راولپنڈی میں بھی ہے تبدیلی فیصلوں کے ذریعے نہیں ووٹ کے ذریعے آئے گی، کس کس کے منہ بند کریں گے، یہ روایت بند کر دیں، 2018کے انتخابات میں (ن)لیگ دو تہائی اکثریت سے واپس آئے گی، (ن) لیگ اداروں کا احترام کرتی ہے، کسی سے جھگڑا نہیں چاہتی، کیا کیا نواز شریف نے؟ کون سی کرپشن کی؟اس ملک کے بیمار اداروں کو کھڑا کیا، ہمیں کہتے ہیں کہ دیانتدار بن جائو۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو اس لئے نکالا کہ وہ ترقی کا سفر شروع کر تے ہیں، سب کچھ پہلی بار نہیں ہو رہا، ہمیں کام کرنے نہیں دیا جاتا، پنجاب دوسرے صوبوں کی نسبت تبزی سے ترقی کر رہا ہے، پاکستان کو قویم سلامتی کیلئے ہمیں اکٹھا کرنا ہو گا، تمام اداروں کو اپنی حدود میں رہتے ہوئے ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیے، دنیا ہمیں شک کی نظروں سے دیکھ رہی ہے، لوگ نہیں چاہت کہ فیصلوں کے ذریعے لیڈر شپ ختم کی جائے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…