فیصل آباد(آن لائن) سینٹ کے انتخابات میں تحریک انصاف کے ایم پی ایز پر چوہدری سرور کو ووٹ نہ دینے کا الزام ،پارٹی کی مرکزی قیادت نے تحقیقات شروع کردی ، ذرئع نے بتایا ہے کہ گذشتہ روز ہونے والے سینٹ کے انتخابات میں فیصل آباد سے
تحریک انصاف کے ایم پی اے شیخ خرم شہزادسمیت پانچ ممبران صوبائی اسمبلی نے چوہدری سرورکو ووٹ نہیں دیا۔جس پر چوہدی سرور نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو شکایت کی ہے یاد رہے کہ حالیہ بلدتی الیکشن میں فیصل آباد سے تحریک انصاف کے منتخب چیئرمینوں نے بھی تحریک انصاف کے امیدواران کو ووٹ نہیں دیا تھا جس پرتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے فوری نوٹس لیتے ہوئے انکے خلاف کارروئی اور ان پارٹی سے نکال دیاتھا،ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ سینٹ کے انتخابات میں چوہدری سرور کو ووٹ نہ دینے کاجن ایم پی ایز پر الزام ان میں شیخ خرم شہزاد،آصف امحمود،نگہت بھٹی،شعیب صدیقی،خالد ڈوگرکے نام شامل ہیں۔بتایا گیا ہے ان ممبران نے مسلم لیگ ن کے امیدوار کو ووٹ دیا ہے جس پر پارٹی کی مرکزی قیادت نے کارروائی شروع کردی