ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

میموگیٹ سکینڈل جھوٹا کیس تھا،اس میں کوئی جان نہیں بلاول بھٹو زرداری حسین حقانی کی حمایت میں اُٹھ کھڑے ہوئے،ن لیگ پر ہی الزام دھردیا

datetime 28  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے شہباز شریف اور عمران خان کو کراچی سے الیکشن لڑنے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ ( ن) لیگ نے متنازع شخصیت کو پارٹی صدر بنایا ،شہباز شریف کو ماڈل ٹاؤن میں قتل عام، ملتان میٹرو اور آشیانہ کرپشن اسکینڈل میں جواب دینا ہے، عوام کو اس سے کوئی غرض نہیں کہ نوازشریف کو کیوں نکالا۔ عمران خان طالبان کی اوقاف فنڈ سے مدد کررہے ہیں جو کے پی کے میں دہشتگردی کا سبب بنے گا۔میموگیٹ اسکینڈل ایک جھوٹا کیس تھا ۔

پاناما کس سے توجہ ہٹانے کے لیے نوازشریف میمو گیٹ کے اسکیڈل کو زندہ کررہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو کراچی میں ممبر سازی مہم کے دوران میڈیا س بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو عوامی مسائل حل کر سکتی ہے، جس کی وجہ یہ ہے کہ پیپلزپارٹی عدالت اور پارلیمنٹ کے بجائے ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے میوگیٹ اسکینڈل کو جھوٹا کیس قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ پاناما کیس سے توجہ ہٹانے کیلئے نواز شریف میمو گیٹ اسکینڈل کو زندہ کر رہے ہیں۔ سب جانتے ہیں کہ میمو گیٹ جعلی کیس تھا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ماڈل ٹاون میں بیگناہ افراد کو نشانہ بنایا، مسلم لیگ ن کو کسی متنازع شخص کو پارٹی صدر نہیں بنانا چاہئے تھا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اور شہبازشریف کو دعوت ہے کہ آئیں کراچی سے الیکشن لڑیں، کراچی کے عوام صرف پیپلزپارٹی کوکامیاب کرائیں گے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوامی رابطہ مہم چلا رہی ہے، پی پی ہی واحد جماعت ہے جو عوام کے مسائل حل کرسکتی ہے، عوام بیروزگاری، مہنگائی اور دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں، ملک کو خوش حال اور پرامن بنائیں گے۔ایک سوال کے جواب میں چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ میڈیا کو آزاد ہونا چاہئے، پابندیاں اچھی چیزنہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو مجھے کیوں نکالا سے کوئی غرض نہیں۔عوام کا مسئلہ بیروزگاری، غربت اور دہشتگردی ہے جس کا حل صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان طالبان کی اوقاف فنڈ سے مدد کررہے ہیں جو کے پی کے میں دہشتگردی کا سبب بنے گا۔ انہوں نے دعوی کیا کہ آئندہ وزیراعظم، وزیر خارجہ اور وزرائے اعلی پیپلز پارٹی سے ہوں گے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پارٹی قائدین، رہنما اور کارکنان اگلے الیکشن کیلئے بھرپور تیاری کریں اور پارٹی کا پیغام ملک کے کونے کونے تک پہنچائیں۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…